ETV Bharat / state

Jashn E Urdu In Bhopal جشن اردو پروگرام کے دوران ہم وطن نوجوانوں کی اردو زبان سے محبت نمایاں - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی محکمۂ ثقافت کے زیر اہتمام منعقد سہ روزہ جشن اردو میں اردو زبان کو پسند کرنے والوں میں سب سے زیادہ غیر مسلم بچے نظر آ رہے ہیں جو نہ صرف اردو کو پسند کر رہے ہیں بلکہ اردو زبان کو اپنانا بھی چاہتے ہیں۔ The Love of Urdu Language among the Compatriot Youth

ہم وطن نوجوانوں کی اردو زبان سے محبت
ہم وطن نوجوانوں کی اردو زبان سے محبت
author img

By

Published : Jan 21, 2023, 2:17 PM IST

ہم وطن نوجوانوں کی اردو زبان سے محبت کے بارے میں ای ٹی وی بھارت کی بات چیت

بھوپال: مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام منعقدہ سہ روزہ جشن اردو اب اپنے اختتام پر ہے۔ مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کی ڈائریکٹر نصرت مہندی کے مطابق سہ روزہ جشن اردو کو منعقد کرنے کا ہمارا مقصد ہے کی اردو زبان سے لوگ واقف ہوں اور اس زبان کو فروغ ملے۔ وہیں جشن اردو میں خاص طور سے غیر مسلم نوجوانوں کا اردو کے تئیں ذوق اور شوق قابل دید رہا۔ اس سے صاف نظر آرہا ہے کہ اردو اکیڈمی جس مقصد کے لیے یہ پروگرام منعقد کر رہی ہے وہ پورا ہو رہا ہے۔ جشن اردو میں شرکت کرنے والے ہم وطن نوجوانوں سے ای ٹی وی بھارت نے گفتگو کی۔ اس دوران کملیش برمن نام کے ایک نوجوان بھی سامنے آئے جنہوں نے اپنا تخلص نور رکھا ہے۔ کملیش ایسے نوجوان ہیں جنہوں نے اردو اکیڈمی کی غزل کلاس میں حصہ لیا اور اب وہ اپنی شاعری کا شوق پورا کر رہے ہیں۔ وہ بتاتے ہیں کہ یہ زبان ہمارے ملک کی زبان ہے اور اردو سیکھنے سے زبان صاف ہو جاتی ہے۔ اس لیے اردو سب کو سیکھنا چاہیے۔ اردو زبان سیکھنے سے آپ کا تلفظ بہت اچھا ہو جاتا ہے۔ کملیش اپنا شعر سناتے ہوئے عرض کرتے ہیں کہ

آنکھیں اگر تم مجھ سے دان لو گے
تو مجھ سے تم سارا ہندوستان لو گے
جشن اردو میں شرکت کرنے آئیں مول شری کہتی ہے کہ اردو زبان کافی خوبصورت اور شیریں زبان ہے۔ اس زبان میں ایک طرح کی شوخی ہے جو کی کسی دوسری زبان میں نہیں پائی جاتی ہے۔ مول شری کہتی ہے کہ میں خود انگریزی لٹریچر کی طالبہ ہوں باوجود اس کے میں جشن اردو سے جڑی ہوئی ہوں۔ مول شری اپنے انداز میں کہتی ہے کہ میں یہاں پہ نظامت اور دیگر طرح کے کاموں کو انجام دیتی آرہی ہوں تو ہمیں یہاں پر ایک بات یہی سمجھ میں آتی ہے کہ دنیا کی ساری زبانیں ایک طرف اور اردو زبان ایک طرف۔

سوہاگی راجپوت کہتی ہے کہ مجھے اردو زبان کا ایک ایک لفظ بہت خوبصورت لگتا ہے اور انہیں سننے سے بہت خوشی ملتی ہے۔ سوہاگی کہتی ہے کہ جب سے وہ جشن اردو سے جڑی ہیں انہیں نئے نئے الفاظ سننے کو ملے ہیں اور بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے جس سے مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے۔
آیوشی گپتا نے اردو اور جشن اردو کے تعلق سے بتایا کہ میں بہت وقت سے کچھ نہ کچھ لکھتی رہتی آئی ہوں لیکن مجھے اس بات کا پتا نہیں چل رہا تھا کہ میں جو کچھ لکھ رہی ہوں وہ اردو کے الفاظ ہیں۔ اور جب میں نے جشنِ اردو میں شرکت کی تو یہاں پر مجھے لوگوں نے بتایا کہ آپ اپنے لکھنے میں جن الفاظ کا استعمال کر رہی ہیں وہ اردو ہی ہے۔ وہ کہتی ہے کہ اردو زبان بہت خوبصورت زبان ہے۔

مزید پڑھیں:Molesting Case in Sri Ganganagar لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں تین سال قید

سومیہ سندرانی کہتی ہے کہ مجھے اور کئی لوگوں کو ایسا لگتا ہے کہ انگریزی زبان ہی ایسی زبان ہے جو لوگوں کے اندر کانفیڈینس اعتماد پیدا کرتی ہے۔ لیکن میں جب سے جشن اردو میں آئی ہوں اور یہاں پر اردو زبان کو دیکھ رہی ہوں سن رہی ہوں اور محسوس کر رہی ہوں تو اس سے صاف ہوگیا ہے کہ انگریزی زبان ہی نہیں بلکہ اردو زبان بھی ایک ایسی زبان ہے جسے بھولنے، لکھنے اور پڑھنے سے ایک الگ طرح کا کانفیڈینس خود اعتماد آپ کے اندر آ جاتا ہے۔ ۔۔۔۔ غرض یہ کہ مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی محکمۂ ثقافت کے جشن اردو میں بڑی تعداد میں مسلم نوجوانوں کے علاوہ غیر مسلم نوجوان طبقہ بھی جڑ رہا ہے۔ جو نہ صرف اردو زبان کو اپنانا چاہتا ہے بلکہ اس زبان سے محبت بھی رکھتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.