بھوپال میں گنیش ویسرجن کے حادثے کے بعد ہلاک ہوئے لوگوں کی آخری رسومات ادا کرنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ حادثے میں ہلاک ہوئے لوگوں کا نم آنکھوں سے جنازہ اور ارتھی نکالا گیا۔
یہ جنازہ پرویز خان کا تھا جو کہ پچھلے چار سالوں سے اپنے ساتھیوں کے ساتھ گنیش ویسرجن میں ہمیشہ شامل ہوکر ہندو مسلم یکجہتی کی مثال بنا ہوا تھا۔ ساتھ ہی ان لوگوں کی ارتھیاں بھی نکالی گئی جو اس حادثے میں ہلاک ہوئے تھے اور ان کی رسومات کو بھی پورا کیا گیا۔
کانگریس حکومت کے کئی رہنماوں نے بھی شرکت کی۔
بھوپال میں ہوئے اس حادثے پر ریاست کے وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے دکھ کا اظہار کیا اور اس حادثے میں جہاں بھی غلطیاں ہوئی ہیں اس سے جڑے لوگوں کے خلاف جانچ کرنے کی ہدایت دی ہے اور ساتھ ہی حادثے میں ہلاک ہوئے متاثر لوگوں کو,11 11 لاکھ دینے کا اعلان کیا ہے۔