ETV Bharat / state

بھوپال: لاک ڈاؤن کی وجہ سے رمضان کی رونقیں معدوم - رمضان کی آمد

اس برس رمضان کا مہینہ ایسے وقت میں شروع ہو رہا ہے جب پورا ملک بند ہے یعنی لاک ڈاؤن ہے اور اس لاک ڈاؤن کے پیش نظر رمضان میں جس طرح کی چہل پہل ہوا کرتی تھی وہ نظر نہیں آئے گی۔

رمضان کی رونقیں معدوم
رمضان کی رونقیں معدوم
author img

By

Published : Apr 23, 2020, 8:36 PM IST

جس طرح سے لاک ڈاؤن جاری ہے اسے دیکھتے ہوئے رمضان کی آمد سے بازاروں میں جو رونق ہوا کرتی تھی وہ نظر نہیں آرہی ہے، دکانوں پر تالے پڑے ہیں اور وہ مساجد جو نمازیوں سے بھری رہتی تھی وہ خالی ہیں۔

رمضان کی رونقیں معدوم، ویڈیو

بھوپال میں روزہ داروں کے شوق کو دیکھتے ہوئے دوکاندار رمضان میں پندرہ روز قبل ہی فینی، سوئیں اور بیکریوں میں شیرمال بنانے کی تیاریاں شروع کر دیتے تھے۔

رمضان المبارک میں بھوپال میں فینی اور سوئیں کا کاروبار بڑے پیمانے پر ہوتا ہے، نہ صرف بھوپال میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے بلکہ پورے ملک میں اس کی مانگ رہتی ہے لیکن رواں لاک ڈاؤن کے دوران اتر پردیش سے فینی بنانے والے کاریگر نہیں آسکے اس لیے کاریگیر کے ساتھ ساتھ یہاں کے تاجروں کو بھی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

اسی طرح سے رمضان المبارک میں کھجوروں کے دھندے پر بھی برا اثر پڑا ہے کیونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے جو مال بیرون شہر و بیرون ریاست سے آنا تھا وہ نہیں آ سکا اور جو مال پہلے سے موجود ہے اس کی قیمتیں آسمان چھورہی ہے۔

کورونا وائرس دوران لاک ڈاؤن سے جہاں مہنگائی بڑھ رہی ہے وہیں رمضان میں استعمال ہونے والی اشیاء بھی نہیں مل پارہی ہے، جہاں سحری کے دستر خوان سے فینی غائب ہے تو وہیں افطار میں لوگوں کو پھل ہی ملیں گے اور وہ دن بھی دور نہیں جب ان پھلوں کی قیمت میں اضافہ ہو جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.