ETV Bharat / state

ڈاکٹر شنکر دیال شرما کو ملک کی ترقی کے لئے ہمیشہ یاد کیا جائے گا: شیوراج - ڈاکٹر شنکر دیال شرما

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر شنکر دیال شرما کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

ڈاکٹر شنکر دیال شرما کو ملک کی ترقی کے لئے ہمیشہ یاد کیا جائے گا:شیوراج

author img

By

Published : Aug 19, 2020, 1:41 PM IST

چوہان نے ٹویٹ کے ذریعہ کہا کہ 'قربانی اور خدمت کے علمبردار، مدھیہ پردیش کے لال، بے لوث خدمت گزار، سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر شنکر دیال شرما جی کے یوم پیدائش پر ان کو سلام۔ عوامی خدمت اور ملک کی ترقی کے لئے کئے گئے آپ کے کاموں، قربانی اور خدمت کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔‘‘

ریاست کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے بھی سابق صدر ڈاکٹر شنکر دیال شرما کے یوم پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

ڈاکٹر مشرا نے ٹویٹ کے ذریعہ کہا کہ 'انگریز حکومت کے خلاف ہندوستان چھوڑو تحریک میں پیش پیش سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر شنکر دیال شرما کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔ ملک کی آزادی کے بعد بھوپال اسٹیٹ کے ہندوستانی جمہوریہ میں انضمام کی تحریک میں ان کا فعال تعاون ہمیشہ یاد کیا جائےگا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.