ETV Bharat / state

Author Honoured in Bhopal: ڈاکٹر مہتاب عالم کی کتاب "آداب" کی رسم اجرائی

برکت اللہ ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام ادیب و صحافی ڈاکٹر مہتاب عالم کو تہنیت پیش کی گئی۔ Book Release Function in Bhopal

ڈاکٹر مہتاب عالم کی ادبی اور صحافتی خدمات
ڈاکٹر مہتاب عالم کی کتاب "آداب" کی رسم اجرائی
author img

By

Published : Mar 21, 2022, 6:20 PM IST

Updated : Dec 28, 2022, 3:26 PM IST

مولانا برکت اللہ بھوپالی ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام ممتاز ادیب اور صحافی ڈاکٹر مہتاب عالم کی ادبی اور صحافتی خدمات کے اعتراف میں آج برکت اللہ پبلک اسکول گاندھی نگر میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا-

سیمنار میں اردو اور ہندی کے ممتاز ادیبوں نے شرکت کی اور ڈاکٹر مہتاب عالم کی شاعری اور نثری تصنیفات کو حالات حاضرہ کے تاریخی دستاویز سے تعبیر کیا-

منفرد لب و لہجے کے شاعر ادیب و صحافی ڈاکٹر مہتاب عالم کی اب تک مختلف عنوانات پر 31 کتابیں منظر عام پر آ چکی ہے- ان کی شاعری دلوں میں محبت کے چراغ جلانے والی ہے۔

سیمینار میں ڈاکٹر مہتاب عالم کے شعری مجموعے " آداب" کی رونمائی انجام پائیں اور انھیں اعزاز سے نوازا گیا-

اس موقع پر مہمان خصوصی پروفیسر پشپیندر پال سنگھ چیف ایڈیٹر مادھیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر مہتاب عالم ہمہ جہت شخصیت کے مالک ہیں- بھاگتی دوڑتی زندگی میں ان کی شاعری دلوں کو سکون دینے والی اور محبت آمیز ہے-

سیمینار کے روح رواں ایڈووکیٹ محمد حاجی ہارون نے ڈاکٹر مہتاب عالم کی مختلف ادبی فتوحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر مہتاب عالم انتہائی سنجیدہ صحافی ہیں وہ سیاسی سماجی, ادبی, ملی اور دیگر شعبوں میں معاملات اور مسائل کو بڑی خوش اسلوبی سے منظر عام پر لاتے ہیں۔

سوسائٹی کے صدر حاجی محمد ہارون نے اس موقع پر ایک کمیٹی تشکیل دی جو کہ 8 رکنی کمیٹی ہے جو پورے ملک میں ہونے والے ہندی اور اردو شاعر و مصنف و کا تجزیہ کریں گی۔ ساتھ ہی ان کی اشاعت کی ہر ممکن کوشش بھی سوسائٹی کے ذریعے کی جائے گی-

Last Updated : Dec 28, 2022, 3:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.