بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی فعال تنظیم سمپھتی فاؤنڈیشن 2016 سے دارالحکومت بھوپال میں ان مسلم طالبات کے لیے لگاتا کام کر رہی ہے۔ جو اپنی تعلیم کو جاری تو رکھنا چاہتے ہیں لیکن سہولیات کے فقدان کے سبب وہ اپنی تعلیم حاصل نہیں کر پا رہے ہیں۔ ایسی طالبات کو تنظیم جہاں اسکالرشپ، ان کے نصاب کی کتابیں، ان کی اسکول کی فیس اور دیگر ضروریات فراہم کر رہی ہے۔ تو وہیں ایسے لوگ جو بے روزگار ہیں اور وہ روزگار سے جڑنا چاہتے ہیں تو انہیں تنظیم کے ذریعے روزگار فراہم کیے جارہے ہیں۔ جس میں تنظیم لوگوں کو ان کی پسند کے مطابق کاروبار شروع کر کے دے رہی ہے۔
تو وہیں دوسری جانب تنظیم کے ذریعے وہ بزرگ جو کورونا وبا کے بیچ اکیلے اور بغیر روزگار کے ہو گئے ہیں انہیں ہر مہینے ان کی ضرورت کے مطابق پورے مہینے کا راشن ان کے گھر تک پہنچانے کا کام کر رہی ہے۔ تنظیم سمپھتی فاؤنڈیشن نے رمضان المبارک کے مدنظر ان ضرورت بند لوگوں کو جس میں خاص طور سے وہ بزرگ جن کا کوئی کمانے والا نہیں ہے۔ انہیں ہر مہینے کا راشن فیس ٹو فیس تو پہنچا ہی رہی ہے۔ ساتھ ہی اس رمضان میں رمضان اور عید سے مطالق راشن کٹس تیار کرکے ان کے گھر تک پہنچانے کا کام کیا جا رہا ہے۔
تنظیم سمپھتی فاؤنڈیشن کا مقصد خدمت خلق ہے اور تنظیم کے ذریعے یہ ٹارگیٹ بتایا گیا ہے کہ تنظیم اس رمضان المبارک میں 200 سے ڈھائی سو ضرورت مندوں تک یہ اسپیشل رمضان راشن کِٹس پہنچائیں۔ تاکہ ان کے رمضان اور عید کی خوشیاں دوبالا ہو جائیں۔ واضح رہے کہ تنظیمم سمپھتی فاؤنڈیشن اور اس کے کارکنان 2016 سے دارالحکومت بھوپال میں اپنے فلاحی کاموں کو انجام دیتے چلے آ رہے ہیں۔ اس تنظیم کے کاموں کو دیکھتے ہوئے کئی لوگ اس تنظیم سے لگاتار جڑتے چلے آرہے ہیں اور فلاحی کاموں میں اپنا مال اور اپنا وقت لگا رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ تنظیم سمپھتی فاؤنڈیشن تعلیم، روزگار اور بزرگوں کو راشن کٹ پہنچانے میں اور ان کی ہر طرح کی مدد کرنے میں پیش پیش رہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: