ETV Bharat / state

اندور: چڑیا گھر کی سیر کرنے آئے بچوں کے ساتھ مار پیٹ - madhya pradesh

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں بلدیہ کے ملازمین پر چڑیا گھر کی سیر کرنے آئے بچوں کے ساتھ مار پیٹ کر نے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

چڑیا گھر تفریح کرنے آئے بچوں کے ساتھ مار پیٹ
discrimination with tourists coming to zoo in indore
author img

By

Published : Feb 27, 2021, 10:07 PM IST

اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ ریاست کا معروف شہر اندور جہاں مختلف تفریحی مقامات ہیں، ان میں چڑیا گھر کو کافی اہمیت کی حامل ہے ۔

لمبے وقت تک لاک ڈاؤن کے بعد اب جب تفریح کے لیے چڑیا گھر کھولا گیا ہے تو سیر کے لیے آنے والوں کی تعداد بھی بڑھنے لگی ہے۔

چڑیا گھر کی سیر کرنے آئے بچوں کے ساتھ مار پیٹ

جمعہ کی شب دیواس علاقہ کے باگلی کے رہنے والے فیضان اپنے دوستوں کے ساتھ چڑیا گھر تفریح کے لیے پہنچے تھے مگر ٹکٹ کے حوالے سے کسی بات پر تنازع ہو گیا جس پر چڑیا گھر کے ملازمین نے فیضان منصوری کے ساتھ مار پیٹ کی۔

موقع پر موجود کسی نے اس کا ویڈیو بنا لیا جو بعد میں وائرل ہو گیا۔ چڑیا گھر کے ملازمین کے اس رویہ پر سیاسی رہنما اور سماجی کارکن نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 11.33 کروڑ سے تجاوز

فیضان کے والدین نے ملازمین کے خلاف معاملہ درج کروا دیا ہے۔ اندور شہر کانگریس آج فیضان کے والدین کو لے کر بلدیہ دفتر پہنچے۔ انہوں نے اعلی افسران کو اس معاملہ میں میمورنڈم پیش کیا اور ملازمین کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.