مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج سیوہر ضلع کے شاہ گنج میں سیلاب سے متاثر علاقوں کا دورہ کرکے سیلاب سے متاثرین کے لئے مناسب انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔
سرکاری اطلاعات کے مطابق چوہان نے ضلع کے شاہ گنج میں سیلاب سے متاثر علاقے کا دورہ کیا اور راحت کیمپوں میں پہنچ کر سیلاب متاثروں سے ملاقات کی۔
اس دوران چوہان نے ضلع کے سومل واڈ، ناندیڑ، کسم کھیڑا، بمہوری، تل لوٹ، بس کھیڑی، جن ماسا کے سیلاب متاثروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کی سبھی ضرورتوں کو پورا کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے انتظامیہ سے اس کے لئے مناسب انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔
وزیراعلی نے شاہ گنج میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'سب سے پہلے سروے کرکے گھروں کے نقصانات کی رقم اور پھر فصلوں کے نقصان کی راحت رقم دینے کا کام کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہر گاؤں اور ہر گھر کی ہم فکر کریں گے۔ آپ پریشان مت ہوں۔ سب کو راحت دینے تک وہ سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آدھا کوئنٹن گیہوں، پانچ لیٹر مٹی تیل ان لوگوں کو فوری طور سے دیا جائے گا جن کا گھر سیلاب کے پانی میں ڈوب گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی درست کی جائے گی۔