ETV Bharat / state

'بابری مسجد شہید کرنے والوں کوسزا کب ہوگی' - مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ

کانگریس کے سینئر رہنما اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ کا آج بابری مسجد کے تعلق سے کیا گیا ٹویٹ چرچا میں ہے۔

بابری مسجد کے تعلق سے دگوجے سنگھ کا ٹویٹ (فائل فوٹو)
author img

By

Published : Nov 10, 2019, 2:05 PM IST

Updated : Nov 10, 2019, 3:35 PM IST

راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنگھ نے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ 'معزز سپریم کورٹ نے رام جنم بھومی فیصلے میں بابری مسجد کو شہید کرنےکے عمل کو غیر قانونی جرم مانا ہے ۔ کیا قصورواروں کو سزا مل پائے گی؟ دیکھتے ہیں 27 سال ہو گئے ہیں۔'

بابری مسجد شہید کرنے والوں کوسزا کب ہوگی

دراصل چھ دسمبر 1992 کو متنازعہ ڈھانچے کو ڈھائے جانے کے معاملہ میں مجموعی طور پر 49 مقدمات درج کیے گئے تھے۔ پانچ اکتوبر 1993 کو سی بی آئی نے تحقیقات کے بعد اس کیس میں کل 49 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔ ان میں سے17 ملزمان کی موت ہو چکی ہے۔

کہا جارہا ہیکہ 'ایودھیا میں متنازعہ ڈھانچے کو گرانے کے معاملہ میں اپریل 2020 تک عدالتی فیصلہ آسکتا ہے۔ لکھنؤ میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت (ایودھیا کیس) میں روزانہ کیس کی سماعت ہورہی ہے۔

گزشتہ 11 اکتوبر کو کیس کی سماعت میں تیزی لاتے ہوئے خصوصی عدالت نے چار گواہوں کو روزانہ سمن طلب کرنے کا حکم دیا ہے۔

Intro:Body:

123

Conclusion:
Last Updated : Nov 10, 2019, 3:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.