ETV Bharat / state

سندھیا کے جانے کے بعد کانگریس زندہ: دگوجے - سینیئر رہنماؤں کی موجودگی

کانگریس کے سینیئر رہنما اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگوجے سنگھ نے آج کہا کہ جیوتی رادتیہ سندھیا کے پارٹی چھوڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں جانے کے بعد گوالیار میں کانگریس زندہ ہوگئی ہے۔

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگوجے سنگھ

author img

By

Published : Aug 23, 2020, 11:01 PM IST

سنگھ نے یہاں سینیئر رہنماؤں کی موجودگی میں بی جے پی کے انعقاد کے ایک دن بعد میڈیا سے کہا کہ مسٹر سندھیا کے جانے کے بعد گوالیار انچل میں کانگریس کارکنان اور ذمہ داران میں نئی انرجی اور جان آ گئی ہے۔ ہم مسٹر سندھیا کے چیلنج کو قبول کرتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کانگریس کے کارکنان اور عوام طے کر لے تو کانگریس کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: 'جیوترادتیہ سندھیا کو کانگریس وراثت میں ملی تھی'

ریاستی کانگریس کے نائب صدر برجموہن پریہار کے تعزیتی پروگرام میں شامل ہونے آئے مسٹر سنگھ نے میڈیا کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ وہ جمہوری نظام میں اعتماد کی سیاست پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی کے گذشتہ روز یہاں منعقد رکنیت کے پروگرام سے متعلقہ سوالات کے جواب میں کہا کہ اس میں بڑی بڑی باتیں کی جا رہی تھیں لیکن ایسی باتیں کرنے والے تو سیاست میں اپنا اعتماد کھو چکے ہیں اور ان کے بی جے پی میں جانے کے بعد گوالیار میں کانگریس زندہ ہوگئی ہے۔

15 ماہ کی کانگریس کی حکومت میں ’دو وزیر اعلیٰ‘ ہونے سے متعلق الزامات کے بارے میں سابق وزیر اعلیٰ مسٹر سنگھ نے کہا کہ اب بی جے پی میں ’چار وزیر اعلیٰ‘ ہیں۔ ایک مسٹر نروتم مشرا تو گذشتہ روز یہاں آئے نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.