ETV Bharat / state

دگ وجے سنگھ کی مرکزی حکومت پر تنقید - مدھیہ پردیش میں لاک ڈاؤن

سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'مرکزی حکومت، کورونا وبا کے دوران کانگریس کی حکومت گرانے میں مصروف تھی، اگر حکومت کی طرف سے پہلے ہی کورونا پر توجہ دی جاتی تو آج بھارت میں یہ وبا اتنا زیادہ نہیں پھیلتی۔'

دگ وجے سنگھ کا مرکزی حکومت پر تنقید
دگ وجے سنگھ کا مرکزی حکومت پر تنقید
author img

By

Published : Jun 12, 2020, 4:06 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں لاک ڈاؤن کے بعد سے سیاسی بحران شروع ہو گیا ہے۔ سابق وزیراعلی نے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'مدھیہ پردیش میں کانگریس کے خلاف جو سازش کی گئی ہے، اسے وزیراعظم نریندر مودی اور امت شاہ کے اشاروں پر کی گئی ہے۔'

دگ وجے سنگھ کا مرکزی حکومت پر تنقید

انہوں نے کہا کہ 'خرید و فروخت کے لیے پیسے مرکزی حکومت سے آئے تھے جو پیسے تقسیم کیے گئے تھے۔'

دگ وجے سنگھ نے کہا کہ 'جب مرکزی حکومت کو کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے تیاری کرنی چاہیے تھی لیکن مرکزی حکومت اس وقت مدھیہ پردیش کی کانگریس حکومت کا تختہ پلٹنے کی پلانگ کر رہی تھی۔'

انہوں نے کہا کہ 'ملک میں تیزی سے پھیل رہے کورونا وائرس کی وبا پر مرکزی وزیر صحت نے کہا تھا کہ ہمارے ملک میں کسی طرح کا خطرہ نہیں اس کے باوجود یہ مرض تیزی سے ملک میں پھیلا ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ اگر وقت پر صحیح قدم اٹھائے ہوتے تو آج ملک کی حالت ایسی نہیں ہوتی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.