کانگریس کے سینئر رہنما دگ وجے سنگھ نے کہا کہ حکومت نے غریبوں کو تین مہینے کا اناج دینے کا اعلان کیا، لیکن ابھی تک کنٹرول کی دکانوں تک اناج نہیں پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے غریبوں کے لیے اچھا پیکج دیا ہے، اس کے عمل میں وقت لگتا ہے، لیکن حکومت کو لال فیتہ شاہی سے اوپر اٹھ کر کام کرنا چاہیے۔
سابق وزیر اعلی نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ الگ الگ جگہ پھنسے مزدوروں کو ان کے گھروں تک پہنچانے میں کام کریں، انہوں نے کہا کہ جیسلمیر میں کئی مزدور پھنسے ہوئے ہیں، حالانکہ راجستھان حکومت نے ان کے لیے اچھا انتظام کیا ہے، حکومت ایسے مزدوروں کو ان کے گھر پہنچانے سے پہلے میڈیکل ٹیسٹ کرائے اور منفی رپورٹ آنے والے مزدوروں کو ان کے گھر پہنچائے، باقی مزدوروں کو وہیں قرنطینہ پر رکھا جائے، تاکہ دوسری جگہ یہ بیماری نہ پھیلے۔