ETV Bharat / state

سریمایا نے ہوٹلز انتظامیہ کے حوالے کیے - کورونا وائرس کے پیش نظر ملک میں لاک ڈاؤن جاری

سريمايا گروپ نے اپنے تمام ہوٹلز کورونا وبا کی روک تھام کے لیے کام کرنے والے ڈاکٹرز اور افسران کے لئے کھول دیے ہیں جس میں وہ فری میں رہ سکیں گے۔

سریمایا نے کیا اپنے تمام ہوٹلز انتظامیہ کے حوالے

author img

By

Published : Apr 4, 2020, 11:16 PM IST

کورونا وائرس کے پیش نظر ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے، جس کو دیکھتے ہوئے اندور ضلع کے سریمایا ہوٹلز گروپ نے کورونا کے خلاف لڑنے میں انتظامیہ کو زبردست تعاون فراہم کیا ہے۔

سريمايا گروپ نے اپنے تمام ہوٹلز کو کورونا سے لڑ رہے ڈاکٹرز اور افسران کے لئے کھول دیے ہیں جس میں وہ فری میں رہ سکیں گے اور اپنے آپ کو اور اپنے اہل خانہ کو کورونا سے محفوظ رکھ سکیں گے۔

سریمایا نے کیا اپنے تمام ہوٹلز انتظامیہ کے حوالے
سریمایا نے کیا اپنے تمام ہوٹلز انتظامیہ کے حوالے

اطلاع کے مطابق ڈاکٹرز مسلسل انتظامیہ سے یہ مطالبہ کر رہے تھے کہ وہ اکثر متاثرہ علاقے میں سروے اور لوگوں کی اسکریننگ کے لئے جاتے ہیں جس کے بعد گھر جانے پر اہل خانہ کو انفیکشن کا خطرہ بنا رہتا ہے۔

اسی کو دیکھتے ہوئے سریمایا ہوٹلز نے ڈاکٹرز کے اس مطالبات کو حل کرتے ہوئے اپنے تمام ہوٹلز کو نہ صرف انتظامیہ کے حوالے کر دیا ہے بلکہ ڈاکٹرز کے کھانے کا انتظام بھی ہوٹلز کی جانب سے ہی کیا گیا ہے ۔

وہیں جہاں لوگ کورونا سے حفاظت کے لئے اپنے گھروں میں محفوظ پیٹھے ہیں۔تو ڈاکٹرز اور انتظامیہ اپنی جان جوکھیم میں ڈال کر لوگوں کی خدمت میں مستقل مصروف ہیں۔ ایسی صورتحال میں ،شریما گروپ کی یہ اقدام بہت ہی قابل ستائش ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.