وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ٹویٹ کے ذریعہ اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ "ضلع دھار میں ترلہ تھانہ کے تحت اندور- احمد آباد نیشنل ہائی وے پر پیش آنے والے سڑک حادثے میں متعدد مزدور بھائیوں کے مرنے کی افسوسناک خبر ملی۔ میں ایشور سے مرنے والوں کی روحوں کے سکون اور زخمیوں کی جلد صحتیابی اور غمزدہ خاندانوں کو صبر کی قوت دینے کی دعا کرتا ہوں"۔
دھار سے موصولہ خبر کے مطابق تیرلہ تھانہ علاقے میں آج صبح اندور احمد آباد نیشنل ہائی وے پر چیکھلیہ گاؤں کے نزدیک مزدوروں سے بھری پک اپ گاڑی کو ٹینکر نے ٹکر مار دی۔
اس حادثے میں چھ مزدوروں کی موت ہوگئی۔ ان میں سے چار مزدور موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ دو مزدور ہسپتال میں علاج کے دوران چل بسے۔ اس حادثے میں ایک درجن سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ تمام مزدور ضلع دھار کے ٹانڈہ علاقہ کے باشندے ہیں۔