عبد الجبار بھوپال گیس متاثرین کے لیے گذشتہ تین دہائیوں سے جدوجہد کر رہے تھے، لیکن ان دنوں وہ خود ہی بیمار ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج تھے اور بہتر علاج کے لیے وہ حکومت کے منتطر تھے۔
وفات سے کچھ گھنٹہ قبل سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ ان سے ملنے ہسپتال پہنچے تھے،انہوں نے ریاستی حکومت کی طرف سے عبدالجبار کو ممبئی میں علاج کرانے کی بھی یقین دہانی کرائی تھی۔
ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی نے بھی ٹویٹ کر کے یقین دہانی کرائی تھی کہ عبدالجبار کے علاج کے لیے حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے، جس کے بعد ممبئی علاج کے لیے جانے کی تیاریاں شروع ہو گئی تھیں۔
اسی درمیان ان کی طبیعت بگڑنے لگی،جس کے بعد ڈاکٹرز نے اپنا علاج شروع کیا،لیکن کچھ ہی دیر میں وہ دنیا سے رخصت ہو گئے۔
بتایا جاتا ہے کہ عبد الجبار ہمیشہ غریبوں اور پسماندہ افراد کی مدد کے لئے کام کرتے تھے۔
وہ ایک ایسے سماجی کارکن تھے جنہوں نے کبھی کسی عہدے کی خواہش نہیں کی، ان کی موت کے بعد ہر جگہ غم کا ماحول ہے اطلاع کے مطابق ان کو جمعہ کی نماز کے بعد 15 نومبر 2019 کو سپرد خاک کیا جائے گا۔