اندور سے تعلق رکھنے والا شخص 2 دن سے لاپتہ تھا جس کی لاش شیرپور تلاب سے نکال کر مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے تفتیش کی تو پتہ چلا یہ وہی نوجوان ہے جو 2 دن قبل تالاب کی جانب آیا تھا۔
تھانہ چندن نگر کے انچارج وینود ڈکشت نے بتایا کہ 'ہمیں اطلاع ملی کسی شخص کی لاش تالاب سے ملی ہے دو دن قبل شیرپور والوں نے ہمیں اطلاع دی تھی کی کوئی شخص تالاب کی جانب گیا ہے پر واپس نہیں لوٹا۔'
انہوں نے کہا 'پہلے ہمیں مہلوک کا موبائل، چشمہ اور ٹوپی ملی تھی لیکن آج شیرپور طلاب میں لاش برآمد د ہوئی۔'
لاش کو باہر نکال کر گھروالوں کو اطلاع دی گئی اور جس کے بعد لاش کی پہچان سلمان قریشی کے نام پر ہوئی ہے۔
وینود ڈکشت نے بتا کہ 'مہلوک کی بہن تھانے آئی تھی اور کہا کہ گھر میں کچھ تنازعہ ہوا تھا۔'
ڈکشت نے کہا کہ 'شروعاتی جانچ سے ایسا کگ رہا ہے کہ خود کشی کا معاملہ ہے باقی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی پوری معلومات حاصل ہوگی۔
پولیس نے کیس درج کر تفتیش شروع کردی ہے
بہنوئی عمران نے بتایا کہ 'میرے پاس پولیس کا فون آیا تھا کہ سیر پور طلاب سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔میرا صالح دو دن سے گھر سے لاپتہ تھا جب مجھ سے آخری بار ملا تھا تو کچھ پریشان دیکھ رہا تھا۔ اس کی چکن کی دوکان تھی۔'