کورونا وبا میں صوبے کا یہ شاید پہلا معاملہ ہے، جہاں حمیدیہ ہسپتال میں کورونا مریضوں کی لاشیں ان کے اہل خانہ کو دینے میں لاپروائی سامنے آئی ہے۔
دراصل کھجوریں میں رہنے والی 45 سال کی شیلجا بائی اور لال گھاٹی کی رہنے والی 70 سال کی نفیسہ بی کی کورونا سے موت ہو گئی تھی۔
لاشیں لینے کے لیے دونوں ہی کے اہل خانہ کو ہسپتال بلایا گیا۔ شیلجا بائی کے دیور نارائن کو لاش دکھا کر شمشان بھیج دیا گیا اور انہوں نے ہندو رسم و رواج سے آخری رسومات ادا کر دی۔
پھر نفیسہ کا بیٹا عبدل اپنی والدہ کی لاش لینے پہنچا۔ عبدل جب اپنی والدہ کا چہرہ دیکھا تو پہچاننے سے انکار کر دیا جب کہ لاش پر لگی پرچی پر نفیسہ کا نام لکھا تھا، جس کے بعد ہسپتال میں ہنگامہ مچ گیا اور اسپتال انتظامیہ نے جب فون کر نارائن کو یہاں دوسری لاش دکھائی تو اس نے اس لاش کو اپنی بھابھی شیلجا بائی ہے اس کی شناخت کی، جس کے بعد دونوں اہل خانہ اور ہسپتال انتظامیہ کو سمجھ میں آیا کہ گڑبڑی کہاں ہوئی ہے۔
حمیدیہ اسپتال کے ذمہ دار آر بی چورسیا نے کہا کہ یہ بہت بڑی لاپروائی ہے اور ہم اس پر سخت سے سخت کارروائی کریں گے۔
مزید پڑھیں:
کووڈ 19 سے متعلق ہدایات پر عمل کرتے ہوئے رمضان میں عبادت کریں: مولانا خالد رشید
اس سب معاملے کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے ذمہ دار دو ملازمین کو برخاست کر دیا ہے۔ ساتھ ہی اس معاملے کی ایف آئی آر نفیسہ کے بیٹے عبدل نے تھانے میں کروائی ہے۔