گزشتہ چار روز سے بورویل میں پھنسے پانچ برس کے معصوم پرہلاد کی موت ہو گئی ہے۔ قریب 90 گھٹے کی جدوجہد کے بعد فوج اور انتظامیہ نے پرہلاد کو بوریل سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی لیکن اس کی جان نہیں بچ پائی۔
گزشتہ چار دنوں سے بورویل میں پھنسے پانچ سال کے پرہلاد کی موت ہو گئی ہے۔ بورویل سے نکالنے کے بعد پرہلاد کو پرائمری ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی جس کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
ریاست مدھیہ پردیش کے نیواڑی ضلع کے سیتپور گاوں میں بدھ کی صبح بورویل میں گرے پرہلاد کو اتوار کی صبح قریب 4 بجے نکالا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:کانگریس پارٹی کے رکن اسمبلی عارف مسعود کی ضمانت مسترد