ETV Bharat / state

Arif Masood's Public Campaign عارف مسعود کی عوامی رابطہ مہم میں عوام کا ہجوم - بھوپال کے کانگریس رہنما عارف مسعود

بھوپال مرکزی اسمبلی حلقے کے کانگرس امیدوار عارف مسعود کی انتخابی مہم میں عوام خوب بڑھ چڑھ کے حصہ لے رہی ہے، ایک پروگام سے خطاب کرتے ہوئے عارف مسعود نے کہاکہ میں نے عوامی مسائل کے ساتھ ہی حکومت کی ظلم و زیادتیوں کے خلاف سڑک ہی نہیں ایوان اسمبلی تک انصاف کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ آپ تمام ایک بار پھر اس بار انتخابات میں کانگرس کے ہاتھ مضبوط کیجئے۔

Arif Masood's Public Campaign
عارف مسعود کی عوامی رابطہ مہم میں عوام کا ہجوم
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 5, 2023, 7:49 PM IST

عارف مسعود کی عوامی رابطہ مہم میں عوام کا ہجوم

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی مرکزی اسمبلی حلقے کے امیدوار اور رکن اسمبلی عارف مسعود کی انتخابی مہم پروان چڑھ رہی ہے۔ مرکزی اسمبلی حلقے کی عوام انہیں خصوصی طور پر رسپانس دے رہی ہے۔ اس موقع پر کانگرس امیدوار عارف مسعود نے کہا کہ دارالحکومت بھوپال کو گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ مانا جاتا ہے۔ ملک میں کہیں کچھ بھی ہوا ہو لیکن بھوپال نے اپنی روایت کو برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر حاضرین اور اہل حلقہ سے اپیل کی، کہ وہ وقت کی نزاکت کو سمجھیں اور جو حالات ہیں ان میں کانگرس کو مضبوط بنائیں۔

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے پچھلے انتخابات میں اسی جگہ سے اپنے عوامی، ملنسار اور بیباک امیدوار کو منتخب کیا تھا، اب آپ لوگوں کو ایک بار پھر اپنے نمائندے کو منتخب کرنا ہے، یہ ہم سب کی محنت اور کوششوں سے ہی ممکن ہوگا۔ اس موقع پر عارف مسعود نے اپنے پانچ سالہ کارگردگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے عوامی مسائل کے ساتھ ہی حکومت کی ظلم و زیادتیوں کے خلاف سڑک ہی نہیں ایوان اسمبلی سے لیکر دہلی تک آواز بلند کی اور انصاف کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ ایک بار پھر اس بار انتخابات میں کانگرس کے ہاتھ مضبوط کیجئے۔

عارف مسعود آگے کہتے ہیں کہ میں نے جو پچھلے الیکشن میں وعدے کیے تھے انہیں تقریبا پورا کیا اور کہیں بھی کسی بھی علاقے میں بلا تفریق مذہب و ملت کام انجام دیا۔ گزشتہ انتخاب میں آپ سب لوگوں نے مجھے منتخب کیا تھا، میں اکیلا کچھ نہیں بن سکتا، ایک بار میں پھر سے آپ تمام کے حمایت کا طلب گار ہوں، مجھ سے جو کچھ ہو سکے گا میں کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:

عارف مسعود نے اپنے گزشتہ پانچ سالوں کے کاموں کو شمار کراتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی ذمہ داری پوری ایمانداری سے نبھائی اور لوگوں کے مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑا ہوا، جب لوگ بدحواس تھے اور ایک مصیبت برپا تھی، بڑے بڑے لیڈران اور حکومت کی ایجنسیاں اندر تھیں۔ اس دوران آپ کا بھائی آپ کا بیٹا آپ کے درمیان رہا۔ اس لیے میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ ایک بار پھر میرا اور کانگرس کا ہاتھ مضبوط کریں۔ اس موقع پر مرکزی اسمبلی حلقے کی عوام کے ساتھ کانگرس کے کارکنان اور لیڈران بڑی تعداد میں موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.