ETV Bharat / state

کووڈ ۔19: ضمنی انتخاب کے لیے بیلٹ پیپرز کے استعمال کا مطالبہ - ضمنی انتخاب کے لیے بیلٹ پیپرز کے استعمال کا مطالبہ

مدھیہ پردیش کانگریس نے چیف الیکٹورل آفیسر کو میمورنڈم دے کر آئندہ ضمنی انتخاب میں بیلٹ پیپرز کے استعمال کا مطالبہ کیا گیا۔

کووڈ ۔19: ضمنی انتخاب کے لیے بیلٹ پیپرز کے استعمال کا مطالبہ

author img

By

Published : Jun 9, 2020, 10:55 PM IST

الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کے ذریعہ کووڈ 19 کے پھیلاؤ کے خوف کی وجہ سے مدھیہ پردیش کانگریس نے مطالبہ کیا کہ 24 ریاستی اسمبلی نشستوں کے لیے آئندہ ضمنی انتخابات بیلٹ پیپرز کے استعمال سے کروائے جائیں۔

کانگریس کے 22 ارکان اسمبلی کے استعفیٰ اور دو دیگر اراکین اسمبلی کی موت کے بعد 24 اسمبلی نشستوں کے لیے ضمنی انتخابات کی ضرورت تھی۔ تاہم ابھی اس کے لیے تاریخوں کا اعلان ہونا باقی ہے۔

ریاستی کانگریس کے رہنما جے پی دھنوپیا جو پارٹی کے انتخابات سے متعلق امور کے انچارج ہیں نے کہا کہ 'ریاستی کانگریس نے مدھیہ پردیش کے چیف الیکٹورل افسر کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ' ہر بوتھ پر ایک ہزار سے زائد شہری اپنے ووٹ کاسٹ کرتے ہیں اور اس سے کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے۔

ریاست میں کورونا وائرس کے معاملات میں اضافے کے ساتھ ای وی ایم کے ذریعے انفیکشن کے پھیلنے کا خطرہ ہیں۔ کانگریس رہنما نے مزید کہا کہ ریاستی پارٹی یونٹ نے ضمنی انتخابات میں بیلٹ پیپرز کے استعمال کا مطالبہ کیا ہے۔

ریاستی کانگریس نے الیکشن کمیشن کو ایک اور میمورنڈم بھی ارسال کیا ہے جس میں 24 سیٹوں میں سے دو میں جوورا اور آگر مالوا کو انتخابات کے بارے میں معلومات حاصل کی گئیں جہاں کے ارکان اسمبلی کی موت ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جورا اسمبلی کی نشست 21 دسمبر 2019 سے خالی ہے، جبکہ آگر مالوا کی نشست 31 جنوری کو خالی ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کی شقوں کے مطابق خالی نشستوں پر انتخابات چھ ماہ کے اندر کرائے جائیں جو ان دونوں نشستوں کے لئے جولائی میں ختم ہورہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.