مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے مدنظر بھوپال لاک ڈاؤن میں اب سختی کی جا رہی ہے۔ وہیں اندور بھوپال بارڈر کو سیل کر دیا گیا ہے-
بھوپال شہر کو چار حلقوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے جس کے سبب ان چاروں حلقوں کے باشندے ایک حلقے سے دوسرے حلقے میں بغیر اجازت یا ضلع انتظامیہ کی اجازت کے بغیر نہیں آ جا سکتے۔
ان چار حلقوں میں پرانا بھوپال شہر، نیا بھوپال شہر، کولار حلقہ اور بیرا گڑھ شامل ہیں، وہیں محکمہ پولیس بھوپال کے سبھی علاقوں میں ناکہ بندی کر کے لوگوں کو لاک ڈاؤن میں رہنے کی تاکید کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے سبب اب تک چھ افراد کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ تقریباً 86 افراد کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔