ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: کورٹ نے کانگریس کو نوٹس جاری کیا

author img

By

Published : Mar 17, 2020, 5:07 PM IST

Updated : Mar 17, 2020, 7:38 PM IST

کورٹ میں حاضر نہ ہونے کی وجہ سے کانگریس کو نوٹس جاری کیا گیا، جس کے بعد سابق وزیراعلی دگ وجے سنگھ نے وزیراعلی کمل ناتھ سے ملاقات کی۔

کورٹ کے جانب سے کانگریس کو نوٹس جاری
کورٹ کے جانب سے کانگریس کو نوٹس جاری

ریاست مدھیہ پردیش میں جس طرح سے سیاسی حالات بن رہے ہیں اس سے لگاتار دونوں پارٹیوں میں میٹنگ کا دور جاری ہے-

کورٹ کے جانب سے کانگریس کو نوٹس جاری۔ویڈیو

اسی درمیان سابق وزیراعلی دگ وجے سنگھ نے وزیراعلی کمل ناتھ سے ملاقات کی۔ جس کے بعد دگ وجے سنگھ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج سپریم کورٹ میں اس سلسلے میں سماعت ہوئی ہے، لیکن کانگریس کی جانب سے کسی کی حاضری نہیں ہونے سے کورٹ نے کانگریس کو نوٹس جاری کیا ہے۔

وہیں کانگریس کے اکثریت ثابت کرنے کے سوال پر دگ وجے سنگھ نے کہا کہ جب تک 16 رکن اسمبلی بنگلورو میں موجود ہیں اور وہاں سے بیان دے رہے ہیں، تو سب سے پہلے وہ یہ بتائے کہ وہ وہاں کر کیا رہے ہیں-

انہوں نے یہ بھی کہا کہ رکن اسمبلی دباؤ میں ہیں، اور ان کے چاروں طرف پولیس لگی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے وہ اپنے رشتہ دار یا دوست سے بھی نہیں مل سکتے ۔ لیکن اگر انہیں جلد آزاد نہیں کیا گیا، تو ہم انہیں کورٹ سے آزاد کرائیں گے۔

Last Updated : Mar 17, 2020, 7:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.