ETV Bharat / state

Compensation to family of man killed in accident سڑک حادثہ میں ہلاک شخص کے اہل خانہ کو 6.14 کروڑ روپے معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 21, 2023, 9:25 PM IST

سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کوثر علی کے خاندان کو 6 کروڑ 14 لاکھ روپے کا معاوضہ، مدھیہ پردیش میں معاوضہ کی بڑی رقم کی ادائیگی کا یہ پہلا معاملہ ہے۔ 11ویں موٹر ایکسیڈنٹ کلیمز ٹریبونل کا فیصلہ۔ Court directs insurance company to pay Rs 6.14 crore compensation to family of man killed in road accident

Etv Bharat
Etv Bharat

چھندواڑا : ریاست مدھیہ پردیش میں سڑک حادثے کے معاملے میں ہائی کورٹ نے معاوضے کو لے کر ایک تاریخی فیصلہ سنایا ہے۔ سڑک حادثے میں 42 سالہ تاجر کوثر علی کی موت کے معاملے میں، عدالت نے اورینٹل انشورنس کمپنی کو حکم دیا کہ وہ مرنے والے کے خاندان کو 6.14 کروڑ روپے بطور معاوضہ ادا کرے۔ واضح رہے کہ ریاست میں اتنی بڑی معاوضہ رقم دینے کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا معاملہ ہے۔

عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ اگر انشورنس کمپنی دو ماہ میں رقم ادا نہیں کرتی ہے تو 9 فیصد شرح سود ادا کرنا ہوگا۔ تاہم عدالت کے اس تاریخی فیصلے سے مرنے والے کوثر علی کے اہل خانہ کا مستقبل محفوظ ہو جائے گا۔ خاندان نے اس کے لیے ایڈوکیٹ راجیش کھنڈیلوال کا شکریہ ادا کیا۔ کنسٹرکشن کنٹریکٹر اور ٹرانسپورٹ بزنس مین کوثر علی، جو کی مدھیہ پردیش کے ضلع چھندواڑہ، جن کا 04 اپریل 2019 کو سہورا بائی پاس پر ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ کوثر علی کی گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی۔

یہ بھی پڑھیں: MP Assembly Election 2023 برہانپور شہر میں مسلم امیدوار کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ

کوثر علی کے خاندان نے ایڈوکیٹ راجیش کھنڈیلوال، ان کے ساتھیوں ستیش کماوت اور راکیش پٹیل سے رابطہ کیا اور اندور میں موٹر ایکسیڈنٹ کلیمز ٹریبونل کے سامنے معاوضے کا دعویٰ پیش کیا۔ اس پر موٹر ایکسیڈنٹ کلیمز ٹربیونل نے واقعہ کا سبب بننے والی ٹرک کی انشورنس کمپنی اورینٹل انشورنس کمپنی کو دعویٰ پیش کرنے کی تاریخ سے تقریباً 4 کروڑ 86 لاکھ روپے اور 06 فیصد سود ادا کرنے کا حکم دیا۔ اس طرح انشورنس کمپنی کو کل 6 کروڑ 14 لاکھ روپے ادا کرنے ہوں گے۔ واضح رہے کہ ریاست مدھیہ پردیش میں یہ پہلا معاملہ ہے جب عدالت نے سڑک حادثے کے معاملے میں مرنے والوں کے اہل خانہ کو اتنی بڑی رقم ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.