ETV Bharat / state

اندور: کورونا وائرس کے کیسز ایک ہزار سے تجاوز - کورونا وائرس کیسز ایک ہزار سے تجاوز

جمعرات کے روز اندور میں کورونا وائرس کے مزید 84 کیسزسامنے آئے ہیں، جس کے بعد ضلع میں اب کووڈ-19 متاثرین کی کل تعداد 1 ہزار 29 ہو گئی ہے۔

اندور
اندور
author img

By

Published : Apr 24, 2020, 11:40 AM IST

ریاست مدھیا پردیش کے ضلع اندور میں جمعرات کے روز مزید 84 افراد میں کووڈ-19 کی تشخیص ہوئی ہے، اسکے بعد اب ضلع میں متاثرین کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

اندور کے چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر پروین جادیہ نے کہا 'اندور میں اکسٹھ افراد کووڈ-19 ٹیسٹ میں مثبت پائے گئے ہیں، ضلع میں اب تک اس وائرس سے 55 اموات ہو چکی ہے اور متاثرین کی تعداد 1 ہزار 29 تک پہنچ گئی ہے'۔

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق مدھیہ پردیش میں کوورونا وائرس سے اب تک 1695 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 81 افراد اس مہلک وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

بھارت میں کووڈ-19 سے سب سے زیادہ مہاراشٹر ریاست متاثر ہوئی ہے، ملک بھر میں اب تک کووڈ-19 کے 21 ہزار 700 معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ 686 افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ 4 ہزار 325 افراد ایسے ہیں جو کورونا وائرس سے نجات پا چکے ہیں اور صحتیاب ہیں۔ ہسپتال کی جانب سے انہیں اب چھٹی دے دی گئی ہے۔

دنیا بھر میں کووڈ-19 سے 27 لاکھ 07 ہزار 356 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 1 لاکھ 90 ہزار 743 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.