ETV Bharat / state

اندور: 351 نئے کورونا کے مریض ملے

ریاست مدھیہ پردیش کے اندور میں کورونا کا قہر مسلسل بدستور جاری ہے۔ اندور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر کورونا کے 351 نئے مریض ملے ہیں اور سات کی موت بھی درج کی گئی ہے۔

coronavirus
فائل
author img

By

Published : Sep 13, 2020, 3:36 PM IST

ستمبر کی شروعات سے ہی کورونا کے مریضوں میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے، چوتھے دن بھی مسلسل کورونا سے متاثر 300 سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

کورونا بولیٹین کے مطابق 3492 کورونا کے نمونوں کی جانچ کی گئی تھی، جس میں 351 کی رپورٹ مثبت آئی ہے اور سات اموات بھی درج کی گئی۔

وہیں 2775 کی کورونا رپورٹ منفی بھی آئی ہے، کورونا سے متاثر ہو کر موت ہونے والوں کی مجموعی تعداد 458 تک درج کی گئی ہے۔ نو کورونا متاثر مریضوں کی دوبارہ جانچ بھی کی گئی۔

اندور ضلع میں ابھی تک 250800 نمونوں کی کورونا کی جانچ کی جا چکی ہے، جس میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 16782 ہے، جبکہ صحت یاب ہو کر گھر لوٹنے والوں کی تعداد 11313 ہے۔

مزید پڑھیں:

بھارت میں کورونا کے 94 ہزار نئے کیسز

محکمہ صحت کورونا کی روک تھام کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ اس نے صوبے میں کل کورونا مہم کے تحت ہفتہ روز مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔ اس کے باوجود بھی ستمبر مہینے میں یہ چوتھا موقع ہے، جب اندور میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک دن میں 300 سے تجاوز ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.