اندور میں آج دو مریضوں کی کورونا سے موت درج کئے جانے کے بعد مرنے والوں کی تعداد 109تک پہنچ گئی ہے۔ مجموعی متاثرین میں سے 1280کے صحت یاب ہونے پر انہیں اسپتال سے چھٹی دیئے جانے کے بعد یہاں زیر علاج مریضوں کی تعداد 1461بتائی جارہی ہے۔
چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ افسر (سی ایم ایچ او) ڈاکٹر پروین جاڑیا نے جمعرات کی رات ہیلتھ بلیٹن جاری کرکے بتایا کہ گزشتہ روز کل ملاکر 599نمونو ں کی جانچ کی گئی تھی جن میں سے 521 منفی اور 76 مثبت آئے تھے جبکہ جانچ کے لئے 465 نئے نمونے ملے ہیں۔ اب تک مجموعی طورپر 27425 جانچ رپورٹ ملی ہیں جن میں سے 2850 متاثرہ پائے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ایک 70سالہ خاتون اور ایک 65 سالہ مرد متاثرہ کی موت درج کی گئی۔ اس طرح مرنے والوں کی تعداد 107سے بڑھ کر 109تک پہنچ گئی ہے۔