ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے کو مظاہرین نے اپنی مرضی سے ملتوی کردیا ہے۔
دراصل اندر شہر میں شاہین باغ کی طرز پر 70 روز سے شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ مسلسل جاری تھا۔
مگر کورونا وائرس کی وبا کے چلتے منتظم نے اس کو ملتوی کردیا ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ 'جیسے ہی اس وبا پر قابو پا لیا جائے گا ہم اس قانون کے خلاف پھر سے احتجاجی مظاہرہ کریں گے جب تک شہریت ترمیمی قانون حکومت واپس نہیں لے لیتی۔'
اندور ایس ڈی ایم راکیش شرما نے بتایا کہ 'ہم نے منتظم اور مظاہرین سے بات چیت کی اور ان کو سمجھایا کہ کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کو مظاہرین اور منتظمین نے سمجھا اور اپنی راضی خوشی سے اس احتجاجی مظاہرے کو جو 70 روز سے مسلسل جاری تھا آج ختم کر دیا۔'