مدھیہ پردیش کے ضلع نیمچ میں کورونا متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
وہیں نئے معاملے سامنے آنے کے بعد کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1502 ہوگئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق 'کل رات 21 لوگوں کی رپورٹ پازیٹو آئی۔ کل 1502 متاثرین میں 31 کی موت ہو چکی ہے اور 339 کا علاج کیا جارہا ہے۔ باقی ٹھیک ہوکر گھر جا چکے ہیں۔'
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کورونا کے 94 ہزار نئے کیسز
واضح رہے کہ 'مدھیہ پردیش میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ ریاست بھر میں اب تک کل 83619 متاثرین پائے جا چکے ہیں۔ وہیں اس مہلک وبا سے 1619 لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔'