ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں کووڈ-19 کے 82 نئے کیسز سامنے آنے کے علاوہ دو مریضوں کی موت بھی درج کی گئی ہے۔
ہیلتھ بلیٹن کے مطابق 12 جون کو کیے گئے 10017 نمونوں کے ٹیسٹ میں سے 82 نئے کیسز سامنے آئے ۔ ضلع میں اب تک مجموعی طور پر15،96،589 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے ، جس میں سے 1،52،519 افراد متاثر پائے گئے ہیں ۔ 127 مریضوں صحتیاب ہوئے ہیں ۔
ضلع میں اب تک مجموعی طور پر 1،50،454 کورونا مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ ضلع میں دو مریضوں کی موت کے بعد اب تک مجموعی طور پر 1،370 مریضوں کی موت ہوئی ہے ۔
چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر بی ایس ستیہ کے مطابق اس وقت ضلع میں ایکٹو کیسز کی تعداد 695 ہو گئی ہے ۔