مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں سب سے زیادہ کورونا کے مریض پائے گئے ہیں اور شہر میں ان مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
منگل کے روز جاری کی گئی رپورٹ میں کرونا وائرس سے متاثر 94 مریض سامنے آئے ہیں وہیں تین افراد کی موت ہوئی ہے۔
چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پروین جٹیاں نے بتایا کہ جو نمونے (643) جانچ کے لیے بھیجے گئے تھے ان میں سے 94 کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے جبکہ تین کی موت ہوچکی ہے۔
اب اس شہر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1466 ہوگئی ہے۔ اور کل اموات 65 ظاہر کی گئی ہیں۔ وہیں کل 43 متاثر مریض صحتیاب ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ اب ہمیں اچھی رپورٹ آنے کی امید ہے کیونکہ اموات کی تعداد بھی کم ہوئی ہے اور دوسری طرف ہمارے جو ہیلتھ ورکر ہیں وہ ان شہر کے 25 لاکھ لوگوں کا سروے کرچکے ہیں ان کا پورا ڈیٹا انتظامیہ کے پاس ہے اور اگر ان کو سردی کھانسی یا کوئی بیماری کی علامات ہوتی ہے تو ان کے جانچ کے نمونے لیے جائیں گے۔