ETV Bharat / state

پھلوں اور سبزیوں سے کورونا نہیں پھیلتا - etv bharat news

اندور میں اربندو میڈیکل کالج کے نیورولوجسٹ محکمہ کے ڈاکٹر اجے سوڈانی ، ڈاکٹر راہل جین ، اور ڈاکٹر کپل تیلنگ نے ایک تحقیق کے ذریعے بتایا کہ سبزیوں اور پھلوں سے کورونا انفیکشن نہیں پھیلتا ہے۔

پھلوں اور سبزیوں سے کورونا نہیں پھیلتا
پھلوں اور سبزیوں سے کورونا نہیں پھیلتا
author img

By

Published : Nov 28, 2020, 11:45 AM IST

اندور: کورونا کے اس دور میں انفیکشن کی وجہ لوگوں کے ذہن میں سب سے زیادہ خوف پھلوں اور سبزیوں کو لے کر بٹھایا گیا ہے۔ لوگوں کے ذہن میں یہ سوال ہمیشہ رہتا ہے کہ بازار سے لائی گئی پھل اور سبزیاں کھانے سے کورونا انفیکشن ہو سکتا ہے۔

ان سوالات کے جوابات تلاش کرنے کے لئے اندور کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے ایک تحقیق کی ہے۔ جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ سبزیوں اور پھلوں کے ذریعے کورونا نہیں پھیلتا ہے۔ اربندو میڈیکل کالج سے وابستہ نیورولوجسٹ محکمہ کے ڈاکٹر اجے سوڈانی ، ڈاکٹر راہل جین، اور ڈاکٹر کپل تیلنگ نے یہ تحقیق کی ہے۔ جو انٹرنیشنل جرنل آف کمیونٹی میڈیسن میں بھی شائع ہوا تھا۔

تحقیق کے لئے سبزی پھلوں کی فروخت والے علاقوں کی طرح ماحول تیار کیا گیا۔ پھلوں اور سبزیوں سے بھری ایک ٹرے کو کورونا مریضوں کے سامنے 30 منٹ تک رکھا گیا۔ مریضوں کے ماسک ہٹوائے گئے اور ہاتھوں میں کھانسی کرنے کو کہا گیا۔ اس کے بعد ان کے ہاتھ میں پھل اور سبزیاں رکھی گئی۔ یہ عمل تقریبا پانچ بار کورونا مریضوں سے کروائی گئی۔

پھر ان پھلوں اور سبزیوں کو ایک ٹرے میں رکھ کر ایک گھنٹہ کے لئے چھت پر رکھا گیا ، جہاں قدرتی ہوا چل رہی تھی ، لیکن سورج کی روشنی براہ راست نہیں آ رہی تھی۔ ایک گھنٹہ کے بعد پھلوں اور سبزیوں کے نمونے لئے گئے اور انہیں آر ٹی پی سی آر کو جانچ کے لئے بھیجا گیا۔ جانچ میں کسی پھل یا سبزی میں انفیکشن نہیں ملا۔ اس پورے عمل کی ویڈیو گرافی بھی کی گئی تھی۔

ڈاکٹر اجے سوڈانی کے مطابق تحقیق کے لئے اسپتال میں داخل مختلف عمر کے 10 کورونا مثبت مریضوں کے ساتھ یہ تجربات کیے گئے، جن میں پانچ خواتین تھیں۔ ان میں ایک مریض ایسا بھی تھا جس میں کورونا کے علامات نہیں تھے، جبکہ دوسرے مریضوں کو بخار، سردی اور سانس لینے میں دقت آرہی تھی ۔ ان سبھی مریض دو سے پانچ دن پہلے کورونا مثبت پائے گئے تھے۔

اس سے قبل ڈبلیو ایچ او اور سنٹر فار ڈیجیز (سی ڈی سی) بھی کہہ چکا ہے کہ سبزیوں یا پھلوں کی وجہ سے انفیکشن نہیں پھیلتا ہے۔ اس کے باوجود لوگوں کے ذہن میں سبزیاں اور پھل خریدتے وقت انفیکشن کا خوف بنا رہتا ہے۔

ڈاکٹر کپل تلنگ کا کہنا ہے کہ اس تحقیق پر مئی سے کام شروع کیا گیا تھا۔ اس کے بعد میڈیکل جنرل میں شناخت کے لئے بھیجا گیا۔ جہاں اس کا جائزہ لیا گیا۔ یہ تحقیق بین الاقوامی سطح پر بھی پڑھی جاچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ سبزیوں کو انفیکشن سے پاک بنانے کے لئے طرح طرح کے کیمیکل استعمال کررہے ہیں۔ ان کیمیکلز کی وجہ سے ان کی صحت بھی متاثر ہورہی ہے۔ بہت سارے لوگ خوف کی وجہ سے سبزیاں لینے سے گریز کرتے پائے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کی غذا میں غذائی اجزاء کی کمی ہے اور ان کی قوت مدافعت متاثر ہورہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.