اس مانسون اجلاس میں ریاستی حکومت کا بجٹ پیش کرے گی۔
مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کا اثر مانسون اجلاس پر نظر آئے گا۔
اس لیے یہ کہنا ہے مشکل ہے کہ مانسون اجلاس کتنی مدت تک جاری رہے گا، یہ ملتوی بھی ہو سکتا ہے یا اسے مختصر بھی کیا جاسکتا ہے۔
مدھیہ پردیش میں 206 ارکان اسمبلی ہیں۔ ارکان اسمبلی سمیت تمام عملہ کی تعداد ایک ہزار سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ یہ تمام افراد مانسون اجلاس میں جمع ہوں گے۔
ایسی صورتحال میں کورونا انفیکشن کا خطرہ نمایاں طور پر بڑھ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:انتظامیہ اور مذہبی رہنماؤں کے مابین میٹنگ
اسمبلی کے پروٹیم اسپیکر رمیشور شرما کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر جلد ہی کل جماعتی اجلاس بلایا جائے گا۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ کیونکہ اب تک درجنوں رکن اسمبلی کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔
اسمبلی اجلاس کی مدت 5 دن یا ایک دو دن ہوسکتی ہے۔