ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش میں کورونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ، نئی گائیڈ لائن نافذ

author img

By

Published : Mar 25, 2021, 9:18 PM IST

مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ ریاست میں کورونا کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے احتیاطی اقدامات کرنا ضروری ہے۔ ایسے میں ہولی کے تہوار کو اپنے گھروں تک محدود کرتے ہوئے ’میری ہولی میرے گھر‘ کہ اصولوں کی تقلید کرنے پر شیوراج سنگھ چوہان نے زور دیا۔

Corona cases continue to rise in Madhya Pradesh, new guidelines enacted
مدھیہ پردیش میں کورونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ، نئی گائیڈ لائن نافذ

وزیراعلی نے کہا کہ پوری ریاست میں عوامی جلسہ و دیگر تقاریب پر پابندی عائد رہے گی۔ ایسے سبھی اضلاع میں جہاں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے وہاں شادی کی تقاریب، آخری رسومات و دیگر محفلوں میں شرکت کرنے والے افراد کی تعداد کو محدود کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ کے ذریعہ ہدایات جاری کی گئیں۔

مدھیہ پردیش میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1712 نئے کیسز سامنے آئے اور 7 اموات درج کی گئیں۔ریاست میں فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر دس ہزار 47 تک ہوگئی۔ وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 25 ہزار 505 نمونوں کی جانچ کی گئی جن میں 1712 افراد کو کورونا سے متاثر پایا گیا۔ حکومت کی جانب سے کورونا سے متعلق نئی گائیڈلائین نافذ کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.