ETV Bharat / state

Digvijay Singh Tweet Over Pulwama دگ وجے سنگھ کا پلوامہ ٹویٹ پر ہنگامہ

ریاستی وزیر اعلیٰ شیوراج چوہان نے کانگریس کے سنیئر رہنما دگ وجے سنگھ کے پلوامہ پر کئے گئے ٹوئٹ پر طنز کا ہے۔ انہوں نے مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ پر جم کر تنقید بھی کی۔

author img

By

Published : Feb 17, 2023, 8:57 PM IST

دگ وجے سنگھ کا پلوامہ ٹویٹ پر ہنگامہ
دگ وجے سنگھ کا پلوامہ ٹویٹ پر ہنگامہ
دگ وجے سنگھ کا پلوامہ ٹویٹ پر ہنگامہ

بھوپال: پلوامہ حملے کی چوتھی برسی پر راجیہ سبھا ممبر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ کے ایک ٹویٹ سے ریاست کی سیاست گرما گئی ہے۔ جہاں دگ وجے سنگھ نے پلوامہ حملے کو انٹیلی جنس کی چوک بتایا ہے، وہیں وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کے ساتھ ہی بھارتی جنتا پارٹی کے رہنماؤں نے دگ وجے سنگھ کے بیان کی سخت تنقید کی ہے۔ وزیراعلی شیوراج سنگھ نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ دگ وجے سنگھ کی عقل ناکارہ ہوگئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ چار سال قبل 14 فروری کو جموں و کشمیر کے پلوامہ میں دہشت گردوں نے سی آر پی ایف اہلکاروں سے بھری بس پر حملہ کیا تھا جس میں 40 فوجی شہید ہوئے تھے۔ پلوامہ حملے کی برسی پر پورا ملک شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کر رہا ہے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم ان 40 شہید سی آر پی ایف نو جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جو انٹیلی جینس کی بڑی چوک کی وجہ سے پلوامہ میں شہید ہوئے تھے۔ دگ وجے سنگھ کے اس ٹویٹ کے بعد وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ان کے خلاف جوابی حملہ کیا ہے۔

اس معاملے پر بھوپال کے اسمارٹ پارک میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ چوہان نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ دگ وجے سنگھ کی عقل فیل ہوگئی ہے۔ وہ ملک کی فوج کی توہین کرتے ہیں۔ دگ وجے سنگھ پاکستان کی زبان بولتے ہیں۔ فوج کی حوصلہ شکنی کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا اب تفتیش دگ وجے سنگھ کی ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:G20 Agriculture Summit بھارت دنیا کی بڑھتی ہوئی آبادی کے غذائی تحفظ کو یقینی بنائے گا، شیوراج چوہان

ریاستی وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے بھی دگ وجے سنگھ کے بیان پر کہا کہ دگ وجے سنگھ خراج عقیدت میں بھی طنز کر رہے ہیں۔ ٹویٹ کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے آئی ایس آئی سے کسی نے ٹویٹ کیا ہو۔ بھارت ماتا کی دل و جان سے خدمت کرکے اپنی جانوں کی قربانی دینے والوں پر طنز کرنے سے آپ باز نہیں آتے۔ مجھے لگتا ہے کی کانگریس کی عادت ہوگئی ہے فوج کے اوپر اس طرح کے بیان دینا اور ان کی حوصلہ شکنی کرنا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.