ETV Bharat / state

Controversy During Ram Navami Procession in Khargone: کھرگون میں رام نومي جلوس کے دوران تنازعہ - مدھیہ پردیش میں جلوس کے دوران پتھر بازی اور لاٹھی چارج

مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع میں رام نومی جلوس میں بج رہے ہیں ڈی جے کو لے کر دو فرقوں کے درمیان تشدد کا واقعہ پیش آیا. Controversy During Ram Navami Procession in Khargone

کھرگون میں رام نومي جلوس کے دوران تنازعہ

author img

By

Published : Apr 11, 2022, 10:27 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں رام نومی کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا اسی دوران کئی اضلاع میں جلوس بھی نکالا گیا، جہاں اس درمیان کچھ جگہوں پر حالات کشیدہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مدھیہ پردیش کے نماڈ کے کھرگون شہر میں رام نومی جلوس نکالا جا رہا تھا جس میں ڈی جے بھی بج رہا تھا جب جلوس اقلیتی علاقے سے گزرا تو تب اس پر اعتراض کھڑا ہو گیا، اعتراض کرنے کے بعد دونوں جانب سے بحث وتکرار کے بعد پتھراؤ شروع ہوگیا، اس دوران شرپسندوں نے گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ عہدیداروں نے تین علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا ہے اور پورے شہر میں احتیاطی اقدامات کے طور پر سکشن 144 نافذ کردیا گیا ہے، میڈیا کے مطابق کئی گاڑیوں اور مکانوں اور عبادت گاہوں کو نذر آتش کردیا گیا ہے۔ حالانکہ انتظامیہ کے کئی بڑے عہدے داران کھرگون پہنچ چکے ہیں۔ جہاں وہ حالات کو قابو کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.