اندور: ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں کورونا کے معاملے میں مسسلسل اضافہ ہو رہا ہے، 24 گھنٹے میں 129 کورونا کے نئے معاملے سامنے آنے سے محکمہ صحت اور انتظامیہ دونوں الرٹ ہو گئی ہے ۔
وہیں ضلع انتظامیہ کورونا سے عوام کی تحفظ کے لیے متعدد اقدامات کر رہا ہے اس کے باوجود بھی کورونا سے متاثرہ مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ابھی تک ریاست میں ایک لاکھ سے زائد کورونا نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے جس میں سے 5500 سے زائد کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں اور 284 اموات درج کی گئی۔
اس تعلق سے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پروین جی ٹی اے نے بتایا کہ ہم نے کورونا کے 2652 نمونے جانچ کئے تھے جس میں سے 129 رپورٹ مثبت آئے ہیں جبکہ 5761 رپورٹ منفی آئیں