جیوتی رادتیہ سندھیا کے بی جے پی میں شمولیت کے بعد سے ہی کانگریس کارکنان میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ دارالحکومت بھوپال میں جگہ۔ جگہ سندھیا کی مخالفت میں احتجاجی مظاہرے کیے گیے۔
وہیں جب جیوتی رادتیہ سندھیا راج بھون سے نور۔اے۔ سبھا ہوٹل کے لیے نکلے تو راستے میں کانگریس کارکنان نے کالے جھنڈے دکھائے۔
کارکنان نے سندھیا کی مخالفت میں نعرے بازی بھی کی۔ بھوپال کے کملا نہرو پارک کے پاس سے جب سندھیا کا قافلہ گزرا تبھی کالے جھنڈے دکھائے گیے۔ حالانکہ اس دوران بھاری تعداد میں فورس بھی تعینات رہی۔