ETV Bharat / state

Odisha Train Accident بھوپال میں کانگریس کارکنان کا احتجاج، مرکزی وزیر ریل کے استعفے کا مطالبہ - مرکزی وزیر ریل کے استعفے کا مطالبہ

اوڈیسہ میں ہوئے ٹرین حادثے پر یوا کانگریس نے ریاستی دفتر کے سامنے احتجاج کیا اور مرکزی وزیر ریل کے استعفے کا مطالبہ کیا۔

بھوپال میں کانگریس کارکنان کا احتجاج، مرکزی وزیر ریل کے استعفے کا مطالبہ

author img

By

Published : Jun 4, 2023, 10:27 PM IST

بھوپال میں کانگریس کارکنان کا احتجاج، مرکزی وزیر ریل کے استعفے کا مطالبہ

بھوپال: اوڈیشہ میں ہوئے دردناک ٹرین حادثے کے بعد اب کانگریس مرکزی وزیر ریل کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہی ہے۔ اسی سلسلہ میں آج بھوپال میں کانگریس دفتر کے سامنے یوا کانگریس کارکنان نے ٹرین حادثہ میں مارے گئے لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ کانگریس کارکنان نے سر پر کالی پٹی باندھ کر حکومت کے خلاف اپنا احتجاج درج کروایا۔

یوا کانگریس کے ضلع صدر وویک ترپاٹھی نے کہا کہ یہ حادثہ ریل انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوا ہے۔ جس میں 300 لوگوں کی قریب جانیں چلی گئی اور ہزاروں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ کہیں نہ کہیں انتظامیہ کی لاپرواہی کو دکھاتا ہے۔ اس لیے وزیر ریل کو اخلاقی طور پر اپنا استعفی دے دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یوا کانگریس کے کارکنان آج ٹرین حادثے میں مارے گئے لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حادثے میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ کو ایک کروڑ کا معاوضہ اور جو لوگ زخمی ہیں، انہیں 50 لاکھ کا معاوضہ دیں۔ یہ جو حادثہ ہوا ہے اس کی ہائی لیول پر جانچ ہونی چاہیے۔ اس حادثے کے جو بھی ذمہ دار پائے جاتے ہیں، ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب تک یہ جانچ مکمل نہیں ہو جاتی تب تک وزیر ریل کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے یا یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ انتظامیہ کے ذریعے قتل کیا گیا ہے۔ اس لیے اس حادثے میں مارے گئے لوگوں کو جلد سے جلد معاوضہ دیا جائے اور اس کی جانچ کروائی جائے۔ واضح رہے کہ انڈین ریلوے کا یہ تیسرا سب سے بڑا حادثہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پورے ملک میں اس حادثے پر لوگوں کو جہاں ملال ہے وہی اس کی مذمت بھی کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Odisha Train Accident ریلوے بورڈ نے سی بی آئی انکوائری کی سفارش کی، جانئے حادثے سے متعلق تمام اپ ڈیٹس

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.