ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں نجی اسکولز کی فیسز کے خلاف دستخطی مہم چلا کر مظاہرہ کرنےوالے کانگریس کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کیا۔ اس موقع پر پولیس نے لاٹھی چارج بھی کیا۔
ریاست میں کورونا کی وجہ سے انتظامیہ نے دھرنا جلوس یا اجتماعی تقریبات پر پابندیاں عائد کر رکھی ہے۔ مگر اندور کے نجی اسکولز میں زیادہ فیس وصول کرنے کے خلاف کانگریس کارکنان نے دستخطی مہم منظم کی، اور حکومت کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے کہ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔
اس موقع پرکانگریس کونسلر چنٹو چو کسی نے پولیس سے سوال کیا کہ چار روز قبل جب بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں نے پروگرام منعقدکیا، تب انہیں گرفتار کیوں نہیں کیا گیا۔ کانگریس کارکنان نے پولیس اور انتظامیہ کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔
ذرائع کے مطابق کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے والے راجیہ سبھا کہ رکن جوتی رادتیہ سندھیا اندور آنے والے ہیں۔ کانگریس کارکنان اس مہم کے بہانے انھیں کالے جھنڈے دکھانے والے تھے، وہیں کانگریس کے رکن اسمبلی سنجے شکلا نے کہا کہ 'کانگریس کارکنان کی گرفتاری غلط ہے ہم اپوزیشن میں ہیں اور حکومت کے خلاف مخالف مظاہرہ کرتے رہیں گے چاہے ہمیں جتنی بار گرفتار کیا جائے گرفتار ہوتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:بھوپال: کورونا اموات کی آخری رسومات ادا کر رہا ہے بی بی ایم گروپ