ETV Bharat / state

Arif Masood on Election کانگریس جو وعدہ کرے گی اسے ضرور پورا کرے گی، عارف مسعود

author img

By

Published : Aug 19, 2023, 2:35 PM IST

مدھیہ پردیش میں انتخاباتی ہلچل نے اب زور پکڑ لیا ہے. جس کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کی جانب سے ووٹروں کے دل لبھانے کے لیے وعدوں اور اعلانات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ رکن اسمبلی عارف مسعود نے ایک پروگرام میں مسلم طبقے کو حکومت میں آنے پر اردو اساتذہ کی تقرری کا اعلان کیا۔

Arif Masood on Election
Arif Masood on Election
کانگریس جو وعدہ کرے گی ضرور پورا کرے گی: عارف مسعود

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش میں جلد ہی اسمبلی انتخابات کا اعلان ہو جائے گا۔ جسے لے کر ریاست کی سبھی سیاسی پارٹیاں الرٹ نظر آرہی ہیں۔ وہیں ریاست کی بھارتیہ جنتا پارٹی نے ریاست چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش کی وہ نشستیں جہاں انہیں ناکامی حاصل ہوئی تھی ان تمام نشستوں پر امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ وہیں کانگریس پارٹی کے ذریعے بھی اعلانات کا سلسلہ جاری ہے۔ جہاں کانگریس کے ذریعے بجرنگ دل پر پابندی نہ لگانے کی بات کہی گئی تو وہیں کانگریس سافٹ ہندوتوا کے راستے پر گامزن نظر آرہی ہے۔ وہیں کانگریس کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے ایک پروگرام کے دوران مسلم طبقے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری عادت نہیں ہے کہ میں جھوٹ بولوں بہت سارے لوگ مجھ سے کہتے ہیں کہ ہمیں نوکری دلا دو، لیکن میں جو نہیں کر سکتا میں اس کے لیے کسی بھی طرح کا وعدہ نہیں کرتا ہوں اور نہ ہی کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ ہماری پچھلے بار کی 15 مہینے کی حکومت اگر رہ جاتی تو ہم نوجوانوں کو بہت سے روزگار دیتے اور اردو اساتذہ کی تقرری بھی کرتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس بار اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کامیاب ہوتی ہے اور کانگریس حکومت بناتی ہے تو میں نے پہلے بھی یہ وعدہ کیا تھا اور اس بار بھی کر رہا ہوں۔ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو نوجوانوں کو نوکری اور اردو اساتذہ کی تقرری کی جائے گی اور اس کے لیے میں لگاتار کوشش کرتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں سبھی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ اب محض چار مہینے اسمبلی انتخابات میں بچے ہیں اور میں نے عوام کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ میری جانب سے مدد کے سلسلہ میں چاہے وہ کورونا وبا ہو یا پھر کسی اور طرح کی مدد۔ میں نے کسی چیز کی پرواہ نہیں کی اور آپ کی خدمت کے لیے ہمیشہ آگے آگے رہا۔ اس لیے میری سبھی سے اپیل ہے کہ وہ کانگریس کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔ واضح رہے کہ ریاست مدھیہ پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کا ایک الگ ہی ماحول ہوگا۔ کیونکہ پچھلے انتخابات میں اپنی حکومت کھو چکی کانگریس اپنی پوری طاقت کے ساتھ انتخابی میدان میں اتری ہے تو وہیں صوبائی بھارتیہ جنتا پارٹی اور مرکزی حکومت کے وزراء بھی مدھیہ پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کو لے کر پرجوش نظر آرہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.