ETV Bharat / state

Congress Slams AIMIM آل انڈیا اتحاد المسلمین بی جے پی کی بی ٹیم، کانگریس

author img

By

Published : Jun 30, 2023, 12:56 PM IST

آل انڈیا اتحاد المسلمین نے دگ وجے سنگھ کو خط لکھ کر کانگرس دفتر میں قربانی اور نماز ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا، جس پر کانگرس نے آل انڈیا اتحاد المسلمین کو بھارتی جنتہ پارٹی کی بی ٹیم قرار دیا۔ وہیں ریاست کے وزیراعلی نے اس مطالبے پر چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ یہ تو ہونا ہی تھا، چچا جان آپ زندگی بھر ہندو اور ہندوتوا کو حلال کرتے رہے، اب آپ کے سامنے بکرے کو حلال کرنے کی ڈیمانڈ سامنے آگئی ہے۔ پوری خبر پڑھیں۔

آل انڈیا اتحاد المسلمین بھارتی جنتہ پارٹی کی بی ٹیم ہے، کانگریس

بھوپال: آل انڈیا اتحاد المسلمین کے سیکرٹری توقیر نظامی نے کانگرس پارٹی کے سینیئر لیڈر اور سابق وزیراعلی دگ وجے سنگھ کو خط لکھ کر کانگرس کے ریاستی دفتر میں عید الاضحی کی نماز ادا کرنے اور قربانی کرنے کا مطالبہ کیا تھا، آل انڈیا اتحاد المسلمین کے سیکرٹری توقیر نظامی نے کہا تھا کہ مذہب آپسی محبت کی دکان ہے۔ کانگرس کے لیڈر راہل گاندھی پورے ملک میں محبت کی دکانیں کھول رہے ہیں اور یہاں ریاست مدھ پردیش میں کمل ناتھ ہارڈ ہندوتوا کی راہ پر گامزن ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ کانگرس کی دفتر میں ایک خاص مذہب کے لوگ ہنومان چالیسہ پڑھتے ہیں اور ان کے مذہب کے دیوی دیوتاؤں کی پوجا کی جاتی ہے۔ اس لیے ہم مسلم طبقے کے لوگ مطالبہ کر رہے ہیں کی ہمیں بھی کانگرس کے دفتر میں عید الاضحی کی نماز ادا کرنے دی جائے اور قربانی بھی کرنے دی جائے۔ ہمیں دلت طبقہ، پسماندہ طبقہ، قبائل طبقہ اور عیسائی طبقے کے تہواروں کو منانے کی اجازت دی جائے اور اگر ایسا نہیں کرنے دیا جاتا ہے تو آپ یہ بتائیں کہ آپ کی محبت کی دکان ایک کسی خاص طبقے کے لیے ہے۔

اس موقع پر کانگرس کے رکن اسمبلی پی سی شرما نے کہا کہ آل انڈیا اتحاد المسلمین بھارتی جنتہ پارٹی کی بی ٹیم ہے، اور یہ بات ثابت اس بات سے ہوتی ہے کہ انہوں نے اس طرح کا خط دگ وجے سنگھ کو لکھا ہے اور کہا ہے کہ کانگرس کے دفتر میں قربانی کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم نریندر مودی کل جب بھوپال آئے تو انہوں نے کہا تھا کہ کوئی بھی لیڈر کسی ایک قوم کے خلاف بیان بازی نہ کرے اور جس طرح سے آل انڈیا اتحاد المسلمن کا خط آیا ہے، اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اسد الدین اویسی ان کی بھی ٹیم ہے اور ہونے والے انتخابات میں یہ ہندو مسلم اور ہندوستان پاکستان کریں گے کیونکہ اب انہیں اپنی زمین کھسکتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی مدعا بچا نہیں ہے، یہ لوگ مہنگائی اور بے روزگاری پر بات نہیں کر رہے ہیں۔ ان کے ذریعے جو بدعنوانیاں ہوئی ہے۔ ان پر یہ بات نہیں کر رہے ہیں۔ یہ لوگ ہندو مسلم ہندوستان اور پاکستان پر بات کر کے لوگوں کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Eid al-Adha Celebrated Peacefully All over India ملک بھر میں پرامن طریقے سے عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی

وہیں اس سب معاملے پر ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ یہ تو ہونا ہی تھا، چچا جان آپ زندگی بھر ہندو اور ہندوتوا کا حلالہ کرتے رہے، اب آپ کے سامنے بکرے کو حلال کرنے کی ڈیمانڈ سامنے آگئی ہے۔ سبھی مذاہب کا چولہا آپ اوڑھے ہوئے ہیں اور اسے اوڑھ کر ہندو اور ہندوتوا کو فراموش کرتے ہیں تو یہ دگ وجے سنگھ کے ساتھ ہونا ہی تھا۔

انہوں نے کہاوت کہتے ہوئے کہا کہ نہ خدا ملا نہ وصال صنم، نہ ادھر کے رہے نہ ادھر کے ہم، وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا کہ اب کانگرس آل انڈیا اتحاد المسلمین کے سوالوں کا جواب دے۔ واضح رہے کہ ریاست مدھیہ پردیش میں جلد ہی اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے سبھی سیاسی پارٹیایوں نے اپنی کمر کس لی ہے اور ووٹروں کو متاثر کرنے کے لیے ہر طرح کی کوشش کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.