بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں کانگریس پارٹی کے لیڈران ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر سرگرم نظر آ رہے ہیں۔اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف کانگریس نے ووٹرز کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش تیز کردی ہے۔
کانگریس رہنما آصف ذکی نے نریلا اسمبلی حلقے میں کانگریس کے بوتھ کارکنان کے ساتھ میٹنگ کی اور اسمبلی حلقے میں بنیادی سہولیات نہ ملنے پر ریاستی حکومت کو طنز کا نشانہ بنایا۔
آصف ذکی نے اس موقع پر کہا کہ یہ پروگرام اس لئے رکھا گیا ہے کیونکہ لوگ بھارتی جنتا پارٹی کی پالیسیوں سے بہت پریشان ہیں۔ اس اسمبلی حلقے میں جو کانگریس کے کارکنان ہیں۔ ان کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ اس اسمبلی حلقے میں لوگوں کے گھروں کی بجلی، پانی تک کے مسائل کھڑے کردیئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے اب یہ شروعات کی ہے۔ہر اسمبلی حلقے میں جاکر اس طرح کے پروگرام کریں گے۔ ساتھ ہی ان پروگراموں میں ان کانگریس کارکنان کو مدعو کیا جارہا ہے جو آنے والے اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ کے خواہشمند ہیں۔کئی کارکنان ایسے ہیں جو اپنی پارٹی سے ناراض ہے۔ ان سبھی کو پروگرام میں بلا کر ان کی ناراضگی دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Digvijay Singh's Video Issue اندور میں بی جے پی ترجمان کے خلاف شکایت درج
کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ مقصد ہے کہ بھارتی جنتا پارٹی کی عوام مخالف پالیسی کے سبب عوام پریشان ہیں۔مہنگائی، بدانتظامی اور ان کی غلط پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کریں گے۔ وہی اس پروگرام کے ذریعہ کانگریس کی ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم کو آگے بڑھانا ہے۔گھر گھر جاکر لوگوں کی پریشانیاں سننے اور کانگریس کے کارکنان کو مضبوط بنانا ہی ہمارا مقصد ہے۔