بھوپال :ریاست مدھیہ پردیش میں سال 2024 میں اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ان اسمبلی انتخابات کا اعلان اگست 2023 میں کر دیا جائے گا۔اسمبلی انتخابات کے مد نظر جہاں سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہے تو وہیں پارٹیوں کے بڑے لیڈران ریاست مدھیہ پردیش کے لگاتار دورے کر رہے ہیں۔ سابق کانگرس کے مرکزی وزیر طارق انور نے صوبائی کانگرس کے ایک پروگرام میں شرکت کی اور پروگرام کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگرس اور پورے حسب مخالف ہم سب مل کے چلیں گے نہ کہ اکیلے جب سب مل کر چلیں گے تو ہم کامیاب رہیں گے۔
اور ہمیں یقین ہے کہ ریاست مدھیہ پردیش میں 2024 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ہمیں کامیابی ملے گی اور ہم اقتدار میں ائیں گے۔ اور اس کا سب سے بڑا ثبوت کرناٹک میں ہوئے اسمبلی انتخابات کا ہیں۔ انہوں نے کہا کرناٹک کے انتخابات کو میل کا پتھر سمجھنا چاہیے۔ یہ ایک اشارہ ہے کہ ملک کس طرف جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہم سرو دھرم سدبھاو میں یقین رکھتے ہیں۔ سبھی مذہب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں اور کانگرس پارٹی یہی کرے گی۔ انہوں نے کہا اب بھارتی جنتا پارٹی کے جانے کا وقت اگیا ہے اور وہ اس وقت چاہے تو جشن منا لے یا پھر اسمبلی انتخابات سے قبل منالے کیونکہ اسمبلی انتخابات کے بعد انہیں جشن منانے کا موقع نہیں ملے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ ریاست مدھیہ پردیش کے اس وقت جو سیاسی حالات ہیں جو ہم دور سے دیکھ رہے ہیں اور میڈیا قریب سے دیکھ رہی ہے۔ اور ہم ہم تک جس طرح کی خبریں آ رہی ہیں اور میڈیا جو ہمیں بتا رہا ہے کہ اس بار ریاست مدھیہ پردیش میں کانگرس کی حکومت بننے جا رہی ہے۔ طارق انور نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ ہم سبھی کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ وہیں کچھ لوگوں کے کانگرس چھوڑ بھارتی جنتہ پارٹی کی رکنیت اختیار کرنے پر انہوں نے کہا کہ ایسا ہوتا ہے جب کوئی مہم چلائی جاتی ہے تو اس میں ایک دو لوگ ساتھ چھوڑ کر چلے جاتے ہیں لیکن ہم نے 2004 میں کامیابی کے ساتھ ساجھی سرکار 10سال تک چلائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Old and new Bhopal Development نئے بھوپال میں ترقیاتی کام، پرانا بھوپال نظر انداز
کانگریس کے رہنما کے مطابق کانگرس پارٹی کو معلوم ہے کہ کیسے گٹھ بندھن کی سرکار چلائی جاتی ہے اور کیسے تمام سیاسی پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلا جاتا ہے۔ہم کانگرس پارٹی کے لوگ مہاتما گاندھی کے خیالات کہ لوگ ہیں۔ وہیں انہوں نے ال انڈیا قومی تنظیم کے تعلق سے بتایا کہ ہماری تھیم بھی مہاتما گاندھی کے خیالات والی ہے۔ اور مہاتما گاندھی کے خیالات کو ماننے والے جو بھی لوگ ہوں گے اور جو بھی پارٹیاں ہوں گے ہم ان کا پوری طاقت کے ساتھ سپورٹ کریں گے۔