ETV Bharat / state

Protest Against Electricity Bills: کورونا بحران کے دوران آئے بجلی بلوں کو معاف کرنے کا مطالبہ - کورونا وبا کے دوران اضافی بجلی بل

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں کانگریس نے بجلی بلوں کو نذر آتش کر کے ان تمام بجلی بلوں کو معاف کرنے کا مطالبہ کیا جو کورونا بحران اور لاک ڈاؤن کے دوران آئے تھے۔Protests Against Additional Charges on Electricity

بھوپال کانگریس کا حکومت کے خلاف احتجاج
بھوپال کانگریس کا حکومت کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Dec 20, 2021, 7:13 PM IST

بھوپال میں حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کانگریس رکن اسمبلی پی سی شرما نے کورونا وبا کے دوران آئے بجلی بلوں کو معاف کرنے کا مطالبہ کیا۔

بھوپال کانگریس کا حکومت کے خلاف احتجاج

کورونا وبا کے دوران بڑھے ہوئے بجلی بلوں کو لے کر کانگریس نے شہر کے سیکنڈ بس اسٹاپ بجلی دفتر پر مظاہرہ کیا Bhopal Congress Protest۔ اس دوران کانگریس نے اضافی بجلی کو نذر آتش کیا۔

کانگریس نے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان سے کورونا کے دوران آنے والے بجلی بلوں کو معاف کرنے کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی اس معاملے کو اسمبلی میں بھی اٹھانے کی بات کہی۔

سابق وزیر اور رکن اسمبلی پی سی شرما نے کہا کہ مدھیہ پردیش کی شیوراج حکومت نے کورونا کے دوران کے بڑے بڑے بجلی بل غریبوں کے گھر بھجوا رہی ہے۔حالانکہ وزیر اعلی نے کہا تھا کہ یہ بجلی بل معاف کریں گے لیکن اب وہی بھیجے جا رہےے ہیں۔

واضح رہے کہ شہر میں بجلی کمپنیوں کے ذریعہ کورونا وبا کے دور میں بجلی بلوں پر سرچارج وغیرہ معاف کر دیا تھا جو اب وصول کیا جا رہا ہے۔ صارفین کو یہ رقم بجلی بل سے علیحدہ یا مین بجلی بلوں میں جوڑ کر دیئے جا رہے ہیں اور یکمشت ادا کرنے پر کچھ رعایت بھی دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.