ETV Bharat / state

Congress Protest in Indore: ای ڈی کے خلاف دگ وجے سنگھ کے ساتھ کانگریس کارکنان کا احتجاج

اندور میں گذشتہ روز کانگریس پارٹی کی جانب سے ای ڈی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ وہیں کانگریس کے سینیئر رہنما دگ وجے سنگھ نے بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کی۔ Congress Protest in Indore Aginst ED

آزادی کے لیے دادا سے لے کر پوتی تک جیل جانے والے کو پریشان کیا جا رہا ہے: دگ وجے سنگھ

author img

By

Published : Jul 22, 2022, 5:32 PM IST

اندور: ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں کانگریس صدر سونیا گاندھی کو انفورسمینٹ ڈائریکٹ دفتر میں طلب کیے جانے پر سابق وزیراعلی دگ وجے سنگھ، سابق وزیر جے وردھن سنگھ سمیت پارٹی کارکنان نے ای ڈی کے خلاف احتجاج کیا۔

دگ وجے سنگھ سمیت کانگریس کارکنان کا احتجاج

اس موقع پر دگ وجے سنگھ نے کہا کہ جو کوئی بھی بی جے پی کے خلاف آواز اٹھاتا ہے، اس کے خلاف ایجنسیوں کے ذریعہ جھوٹے مقدمات درج کرائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ہیرالڈ معاملہ کیا ہے، اس میں ایک پیسے کا بھی لینے دین نہیں ہوا ہے، نہ ہی ایک پیسے کی ہیراپھیری ہوئی ہے، کسی بھی شیئر ہولڈر یا ڈائریکٹر نے اس سے ایک پیسہ بھی لین دین نہیں کیا تو پھر چوری کہاں سے ہوئی۔ اس میں کوئی قوانین کے خلاف ورزی نہیں کی گئی تو پھر جرم کس بات کا۔

دگ وجے سنگھ نے کہا کہ یہ وہ خاندان ( گاندھی) ہے جس میں دادا سے لے کر پوتی تک آزادی کی لڑائی کے لیے جیل گئے، جن کے گھر کے دو وزراء اعظم نے اپنی جانیں قربان کیں۔ ان کے خاندان کو آج پریشان کیا جا رہا ہے اور وہ بھی وہ لوگ پریشان کررہے ہیں جنہوں نے آزادی کی لڑائی میں انگریز حکومت کا ساتھ دیا جنہوں نے ملک کے لیے ناخن تک کی قربانی نہیں دی۔

یہ بھی پڑھیں:

History of Mughal Rulers in CBSC Syllabus: سی بی ایس سی نصاب سے مغل حکمرانوں کی تاریخ مسخ کرنے کی سازش، جمعیۃ علماء ہند مدھیہ پردیش کی مذمت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.