ETV Bharat / state

Congress Protest سبزیوں کی مہنگائی پر کانگریس کا انوکھا احتجاج

author img

By

Published : Jul 5, 2023, 1:54 PM IST

دارالحکومت بھوپال میں کانگریس کے رہنماؤں اور کارکنان نے بڑھتی ہوئی سبزیوں کی قیمتوں کے خلاف انوکھے انداز میں احتجاج کیا اور بازاروں میں سبزیوں کی خریداری کی۔

سبزیوں کی مہنگائی پر کانگریس کا انوکھا احتجاج

سبزیوں کی مہنگائی پر کانگرس کا انوکھا احتجاج

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں کانگرس کے رہنما سدھارتھ رجاوت کی قیادت میں پارٹی کارکنان نے اپنے ہاتھوں میں بندوق لے کر سبزیوں کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف انوکھے انداز میں احتجاج کیا۔ کانگریس کے رہنما نے اپنے کارکنان کے ساتھ مہنگائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بندوق کو اپنے ہاتھوں میں لے کر بازاروں میں سبریوں کی خریداری کی۔ اس موقع پر کانگرس کے رہنما نے کہا کہ ملک میں جب کانگرس کی حکومت تھی اس وقت اتنی مہنگائی نہیں تھی لیکن جب سے بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت اقتدار میں آئی ہے۔ اس وقت سے مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ریاست میں اس قدر مہنگائی بڑھ گئی ہے کہ ٹماٹر 160 روپے کلو، ادرک 300 روپے کلو، ہری مرچ 300 روپے کلو، ہری دھنیا 300 روپے کلو ہے۔ آج یہ حالات ہو گئے ہیں کہ ہمیں بندوق کے سائے میں ان سبزیوں کو خرید کر تجوری میں محفوظ کرنا پڑ رہا ہے۔ کہیں ڈکیتی نہ پڑ جائے اور ہماری سبزیوں کو کوئی لوٹ نہ لے۔ انہوں نے کہا کہ آج سبزیاں جہاں ایک طرف غریبوں سے دور ہو گئی ہیں۔ دوسری طرف میڈل کلاس بھی ان سبزیوں کو خرید نہیں پا رہا ہے۔اس سے عام لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جب ملک میں کانگرس کی حکومت تھی تو سبزی فروش دھنیا اور ہری مرچ مفت میں لوگوں کو دے دیا کرتے تھے۔ لیکن وہیں اس کے برعکس ٹماٹر، ادرک، ہری مرچ اور ہرا دھنیا کی قیمتی آسمان چھو رہی ہے۔ وہیں کانگرس لیڈر ابھینو برولیا نے کہا کہ جس طرح سے ریاست میں سبزیوں کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اس سے عام لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کی وجہ سے آج عام لوگوں کو اضافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Bhopal Gas Victims گیس متاثرین زہریلا پانی پینے سے بیمار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.