ETV Bharat / state

بھوپال: یوگی آدتیہ ناتھ کا پتلا نذر آتش - رکن اسمبلی عارف مسعود

رکن اسمبلی عارف مسعود نے کہا کہ 'اتر پردیش میں جنگل راج چل رہا ہے۔ مجرم مسلسل ریپ کی وارداتوں کو انجام دے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں والمیکی سماج کی بیٹی کے ساتھ مجرموں نے اجتماعی ریپ کر حیوانیت دکھائی ہے۔'

یوپی حکومت کو برخاست کرنے کا مطالبہ
یوپی حکومت کو برخاست کرنے کا مطالبہ
author img

By

Published : Oct 3, 2020, 8:17 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں کانگریس کے رکن اسمبلی عارف مسعود کی قیادت میں آج بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان نے 'للی ٹاکیز چوراہا' پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرہ کے دوران اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا پتلا نذر آتش کیا گیا۔

بھوپال: یوگی آدتیہ ناتھ کا پتلا نذر آتش

دراصل اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں پیش آئے جنسی زیادتی معاملے میں متاثرہ دلت لڑکی کے خاندان کے لوگوں سے ملنے جا رہے ہیں راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے ساتھ ہوئے بدسلوکی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر رکن اسمبلی عارف مسعود نے کہا کہ 'اتر پردیش میں جنگل راج چل رہا ہے ۔مجرم مسلسل ریپ کی وارداتوں کو انجام دے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں والمیکی سماج کی بیٹی کے ساتھ مجرموں نے اجتماعی ریپ کر حیوانیت دکھائی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ حکومت نے متاثرہ کے گھر والوں کو آخری رسومات ادا کرنے کا حق بھی نہیں دیا۔ اس کے احتجاج میں راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی جب ہاتھرس متاثرہ کے گھر والوں سے ملنے جا رہے تھے تب ان کے ساتھ پولیس اہلکاروں کے ذریعہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے اشارے پر بدسلوکی کی گئی۔'

یہ بھی پڑھیں: 'افسران کو ہٹانے سے متاثرہ کنبہ کے زخم نہیں بھریں گے'

عارف مسعود نے مرکزی حکومت سے اتر پردیش کے وزیراعلی کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.