ETV Bharat / state

بھوپال: عارف مسعود کی قیادت میں احتجاج

author img

By

Published : Feb 2, 2021, 6:56 PM IST

بھوپال کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے مرکزی حکومت کے بجٹ اور ریاست میں روکے گئے ترقیاتی کاموں کو لے کر میونسپل کارپوریشن کا کیا گھیراؤ کیا۔

congress protest against municipal corporation in bhopal
عارف مسعود کی قیادت میں احتجاج

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے مرکزی اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی عارف مسعود کی قیادت میں مرکزی حکومت کے ذریعہ لائے گئے بجٹ اور ریاست میں روکے گئے ترقیاتی کاموں کو لے کر احتجاج کیا گیا، جس میں آج میونسپل کارپوریشن کا گھیراؤ کیا گیا۔

دیکھیں ویڈیو

اس موقع پر عارف مسعود نے کہا کہ 'افسوس کی بات ہے کہ ہم میونسپل کارپوریشن کے ذمہ داران سے ملنے آئے ہیں اور وہ یہاں سے غائب ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'یہاں وہ سب غریب لوگ آئے ہیں جنہیں ریاست کے وزیر اعلی نے وزیراعظم کی اسکیم کے تحت مکان دینے کی بات کہی تھی، جو ابھی تک نہیں دیے گئے ہیں۔'

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ 'میرے اسمبلی حلقے میں کوئی کام نہیں ہونے دیا جا رہا ہے اور کام کرنے والوں کو ادائیگی بھی نہیں کی جا رہی ہے جس سے میرے اسمبلی حلقے کے ترقیاتی کام رک گئے ہیں۔'

عارف مسعود نے کل پیش کیے گئے مرکزی بجٹ پر کہا کہ 'ملک میں وزیراعظم نریندر مودی سب بیچ رہے ہیں اور یہاں ریاست میں میونسپل کارپوریشن۔'

مزید پڑھیں:

بھوپال: انجم بارہ بنکوی پر خصوصی شمارے کا رسم اجراء

انہوں نے کہا کہ 'اگر ہمارے مطالبات جلد سے جلد پورے نہیں کیے گئے تو ہم جس طرح سے دہلی میں کسان احتجاج پر بیٹھے ہیں، ہم اسی طرح سے میونسپل کارپوریشن کے سامنے احتجاج کریں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.