ETV Bharat / state

مہنگائی کے خلاف کانگریس کا 20 فروری کو مدھیہ پردیش بند

ملک میں لگاتار پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف کانگریس پارٹی نے 20 فروری کو مدھیہ پردیش میں ریاست گیر بند کا اعلان کیا ہے۔

congress on february 20 announced shutdown in madhya pradesh against inflation
مہنگائی کے خلاف کانگریس نے 20 فروری کو مدھیہ پردیش کو بند کا اعلان کیا
author img

By

Published : Feb 18, 2021, 7:35 PM IST

مدھیہ پردیش میں کانگریس نے 20 فروری کو ایندھن کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف ریاست گیر بند منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھوپال میں بند کو کامیاب بنانے کے لئے رکن اسمبلی عارف مسعود کی قیادت میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شہر میں پیدل مارچ نکالا اور لوگوں سے بند کی حمایت دینے کی اپیل کی۔

دیکھیں ویڈیو

۔

پیدل مارچ جنسی چوراہی سے شروع ہوکر مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے اتوارا میں اختتام پذیر ہوا۔

ریلی کے راستوں میں دکانداروں اور کاروباریوں نے جگہ جگہ استقبال کیا اور اپنی حمایت کا بھروسا بھی دیا۔

وہیں، کانگریس کے ہی رکن اسمبلی پی سی شرما نے اپنے کانگریس کارکنان کے ساتھ چولہا جلا کر روٹی بنا کر اور گیس سلنڈر پر پھول مالہ چڑھا کر مخالفت کی۔

کانگریس کارکنان مہنگائی کی مخالفت میں نعرے تحریر کردہ تختیاں لے کر چل رہے تھے، تو وہیں چولہے پر روٹیاں جلا کر حکومت کے خلاف احتجاج درج کرا رہے تھے۔

مزید پڑھیں:

سدھی سڑک حادثہ میں 51 افراد ہلاک، وزیر اعلی کی مہلوکین کے اہلخانہ سے ملاقات

اس موقع پر رکن اسمبلی عارف مسعود نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو لے کر مرکزی اور ریاستی حکومت کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو عام لوگوں کی فکر نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.