ETV Bharat / state

پرگیہ کے بیان پر کانگریس رہنما کا ردعمل - پرگیہ کا لوجہاد اور طلاق پر بیان

بھوپال سے بھارتی جنتا پارٹی کی رکن پارلیمان پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے ذریعہ لو جہاد اور تین طلاق پر دئیے گئے بیان پر کانگریس رہنما عارف مسعود نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ' وہ کب ان معاملوں پر وزیر داخلہ نروتم مشرا کے بنگلے پر احتجاج کریں گی، کیا وہ ان مسلم لڑکیوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے کچھ دن قبل غیر مسلم لڑکوں سے شادی کرلی ہے'۔

کانگریس کے رکن اسمبلی عارف مسعود
کانگریس کے رکن اسمبلی عارف مسعود
author img

By

Published : Jul 12, 2021, 9:14 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی رکن پارلیمان پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے لو جہاد اور تین طلاق معاملے پر اٹھائے گئے سوال پر کانگریس کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں لگتا ہے کہ لو جہاد اور تین طلاق پر ریاست کی پولیس صحیح قدم نہیں اٹھا رہی ہے تو وہ اس معاملے کو لے کر وزیر داخلہ کے گھر کب جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر انہیں واقعی ایسا لگتا ہے تو وہ وزیر داخلہ کے گھر پر احتجاج کریں جس میں ہم بھی شامل رہیں گے۔ وہ تبدیلی مذہب کی مخالفت کر رہی ہیں تو کیا وہ سبھی خواتین کی بات کر رہی ہیں یا کسی خاص طبقے کے لیے یہ کہہ رہی ہے، انہیں یہ صاف کرنا چاہیے۔ کیونکہ بھوپال کے تین پولیس اسٹیشن، جس میں عیش باغ، نشاط پورہ اور اشوکا گارڈن علاقے کی مسلم لڑکیاں اپنا مذہب بدل کر دوسرے مذہب میں شادی کرچکی ہیں، کیا وہ ان مسلم لڑکیوں کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہوں گی یا پھر صرف کسی خاص طبقے کے لیے وہ اس طرح کی بات کر رہی ہے۔

عارف مسعود نے کہا کہ ہم ان کے بیان پر توجہ نہیں دیتے ہیں۔

پرگیہ کے بیان پر ردعمل: کیا پرگیہ مسلم لڑکیوں کے ساتھ بھی کھڑی ہیں

مزید پڑھیں:Love Jihad: لو جہاد اور تین طلاق معاملہ پر پولیس پر لاپرواہی برتنے کا الزام

واضح رہے کہ بھوپال کی رکن پارلیمان پرگیہ سنگھ ٹھاکر لو جہاد اور تین طلاق پر اپنا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ 'میں نے دیکھا ہے کہ مدھیہ پردیش کی پولیس لو جہاد معاملوں میں صحیح طریقے سے قدم نہیں اٹھا رہی ہے۔ جن لوگوں کے ساتھ حادثات ہو رہے ہیں ان کے اہل خانہ پریشان ہو رہے ہیں اور پولیس ان کے لیے کچھ نہیں کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین طلاق پر قانون بنایا جا چکا ہے لیکن اس پر بھی پولیس کسی بھی طرح کے سخت قدم نہیں اٹھا رہی ہے اس لیے لوگوں کی ہمت بڑھ رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.